Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- یمن میں کشتی الٹنے سے 140 سے زائد تارکین وطن ہلاک: اقوام متحدہ کی تصدیق
- پاکستان کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت، اسرائیلی جارحیت پر عالمی کارروائی کا مطالبہ
- اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کا دورہ مسجد اقصیٰ، جمود معاہدے کی کھلی خلاف ورزی،عالمی غم و غصہ
- ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے
- 26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے
- انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا
- پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام ایران کا حق ہے:وزیراعظم شہباز شریف
- راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت
Author: Editor
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے سیکیورٹی فورسز نے انٹلی جنس کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا جس میں 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے،، دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے،، ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی خارجی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے…
حکومت کی کفایت شعاری کے مثبت اثرات،، ملک پر مقامی اور غیر ملکی قرضوں کے بوجھ میں بڑی کمی آ گئی،، اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں،، اکتوبر میں ملک پر قرضوں کے مجموعی حجم میں 456 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی،، گذشتہ ماہ مجموعی قرضوں کی مالیت 69 ہزار 114 ارب روپے رہ گئی،، ایک ماہ پہلے قرضوں کا بوجھ 69 ہزار 570 ارب روپے تھا،، اسٹیٹ بینک کے مطابق مقامی قرض میں 305 ارب روپے کم ہو گئے،، ستمبر 2024 میں مقامی قرض 47 ہزار 536 ارب روپے تھا جو اکتوبر میں کم ہو…
پاکستان میں برطانوی بیسٹ وے گروپ کی ملکیت یونائیٹڈ بینک نے مقامی سلک بینک کی خریداری کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں،، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں سلک بینک نے کہا ہے کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا غیر معمولی اجلاس 26 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں یو بی ایل کی طرف سے دی گئی بولی کی منظوری دی جائے گی،، یو بی ایل نے سلک بینک کے رجسٹرڈ 2 کروڑ 79 لاکھ 44 ہزار 188 شیئرز کی خریداری کی تمام قانونی شرائط پوری کر دی ہیں
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کئی روز سے جاری قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے،، جوں جوں منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کی تاریخ قریب آ رہی ہے،،، عالمی مارکیٹس میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے،، لندن گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں ایک سے ڈیڑھ ڈالر کا اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا،، ایک اونس سونا 2670 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے،، ادھر پاکستان میں بھی کئی روز اوپر نیچے جانے کے بعد بدھ کو سونے کے بھاؤ مستحکم رہے،، ایک تولہ سونے کی قیمت…
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت دنیا کی بڑی یونیورسٹیز کے کیمپس لاہور لانے کےلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے،، لاہور میں ’ہونہار اسکالرشپس پروگرام‘ کے تحت طلبا میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا دنیا کی معروف جامعات کے کیمپس لاہور میں کھلوانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایسے بچے جو پاکستان سے باہر نہیں جاسکتے، انہیں ملک میں ہی بیرون ملک کی بہترین جامعات سے پڑھنے کا موقع مل سکے، یہ سب کچھ بہت مہنگا ہے لیکن آپ (نوجوانوں) سے مہنگا کچھ نہیں۔ مریم نواز…
حکومت نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مزید 353 ارب روپے کا قرض حاصل کر لیا،، وزارت خزانہ نے اسلامی سکوک بانڈز کی فروخت سے یہ قرض حاصل کیا،، قرض کی نیلامی کا ہدف 500 ارب روپے تھا،، سرمایہ کاروں، مالیاتی اداوں اور بینکوں نے 719 ارب روپے کی آفرز جمع کرائیں،، حکومت نے 353 ارب روپے کی پیشکشیں منظور کیں،، 31 ارب روپے کے تین سالہ اسلامک سکوک بانڈز فروخت کئے گئے 55 ارب روپے پانچ سال کے سکوک بانڈز کی نیلامی سے حاصل کئے گئے 213 ارب روپے کے 10 سال کے اسلامی سکوک بانڈز فروخت ہوئے
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 کل بلاوائیو میں کھیلا جائے گا، سیریز میں قومی ٹیم کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ زمبابوے کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے پلئنگ الیون کا اعلان کردیا جب کہ قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ٹیم مینیجمنٹ نے بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور اوپنر صائم ایوب، فاسٹ باؤلر حارث رؤف، اسپنر ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ ٹیم میں…
جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے صدر یون سوک یول کے مواخذے کی تحریک قومی اسمبلی میں جمع کرا دی،، حالیہ چالیس سال میں محض چالیس گھنٹے کے مارشل لاء کے نفاذ کے بعد صدر کو مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،، جنوبی کوریا کے صدر کے اس غیر معمولی اقدام سے اتحادی ممالک میں سخت تشویش پائی جاتی ہے،، قدامت پسند سیاست دان اور سابق اسٹار پبلک پراسیکیوٹر، یون سک یول کا مستقبل اب انتہائی غیر یقینی ہے، جو 2022 میں صدر منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں گزشتہ روز مارشل لا کے نفاذ…
چین پاکستان کو قرض دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا،، اس وقت پاکستان پر چین کے قرضوں کا بوجھ 29 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ہے،، ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض لینے والے سرفہرست تین ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے،، رپورٹ کے مطابق پاکستان پر بڑھتے ہوئے قرضوں سے برآمدات اور قرضوں سے آمدنی کا تناسب کمزور مالی پوزیشن کو واضح کرتا ہے،، اس وقت پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کا حجم 130 ارب ڈٓالر ہے جو اس کی ٹوٹل ایکسپورٹس کا 352 فیصد جبکہ مجموعی قومی پیداوار…
پاکستان اور روس نے انسولین کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے،، واضح رہے پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد دنیا بھرمیں سب سے زیادہ ہے،، پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس لغاری کی قیادت میں ماسکو کے دورے پر گیا ہوا ہے،، اکستان اور روس کے درمیان تجارتی، معاشی تعاون کے فروغ کے علاوہ صنعتی شعبے میں تعاون کے فروغ کے معاہدے بھی ہوئے۔ پاور ڈویژن نے پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان 9ویں بین الحکومتی…