Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے
- 26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے
- انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا
- پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام ایران کا حق ہے:وزیراعظم شہباز شریف
- راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت
- پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور
- مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ
- ایک سال میں سیمنٹ کی برآمدات میں 84فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
Author: Editor
اسلام آباد: وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پاک فوج کا پرتشدد مظاہرین سے کوئی براہ راست ٹکراؤ نہیں ہوا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 21 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو امن وامان ہر قیمت پر قائم رکھنے کی ہدایت کی، ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ امن وامان کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کریں۔ اعلامیے کے مطابق بیلاروس کے صدر اور اعلیٰ سطح کے چینی وفد کے دورے کے…
بلاوائیو : پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان اور طیب طاہر 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے ایک سوال پر…
بنوں :سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 2 مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا جب کہ اس دوران پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت 2 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں آپریشن کے دوران 5 خارجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسری کارروائی ضلع خیبر میں کی گئی، 3 خارجی ہلاک ہوئے جب…
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، مسلح افغان شہریوں اور شرپسند عناصر کی قیادت کرنے والا مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں روپوش ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا چینلز پر احتجاج کی ناکامی کو چھپانے کے لیے جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے ،پاکستانی عوام کے سامنے تمام تر حقائق رکھنا ضروری ہیں. انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مظاہروں میں تربیت یافتہ جرائم پیشہ اور افغانی موجود…
اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے…
اسلام آباد: پی آئی اے کی یورپی ممالک میں عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان سے پیرس کے لیے پروازیں نئے سال کے آغاز پر جنوری سے اڑان بھریں گی تاہم جب تک برطانیہ اورامریکا کی پروازیں ائیرفرانس کے ساتھ کوڈ شئیر معاہدے کے تحت چلائی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا) کی جانب سے پی آئی اے سمیت پاکستانی ائیرلائنوں پرعائد پابندی ختم ہونے کے بعد قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے ابتدائی طورپرپاکستان سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں نئے سال کے پہلے مہینے جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا…
حلب :مشرقِ وسطیٰ کے ملک شام میں باغیوں نے ملک کے گنجان آباد شہر حلب کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے جب کہ لڑائی کے دوران شامی فوج کے متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔ شامی فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں باغیوں کے حملے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ باغی حلب شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ شامی فوج کا یہ عوامی سطح پر پہلا اعترافی بیان ہے جس کے مطابق شدت پسند تنظیم ‘حیات تحریر الشام’ کی قیادت میں باغی…
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں 100 لاشیں تلاش کر رہی ہے،، یہ لاشیں پاراچنار میں موجود ہیں وہاں سے لے لیں،، پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق پیپلز پارٹی سے فی الحال کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے،، اگر ایسی کوئی تجویز آئی تو اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے،، بلاول کا کہنا تھاکہ تین نسلوں کی جدوجہد کے بعد آج بھی پیپلزپارٹی ملک کےکونےکونےمیں موجودہے، پیپلز…
برطانوی پارلیمنٹ نے شدید بیمار افراد کو جو اپنی صحتیابی سے مایوس ہو چکے ہیں ان کو اپنی مرضی سے مرنے کا حق دے دیا ہے،، ابتدائی منظوری میں 330 قانون سازوں نے اس بل کے حق میں اور 275 نے مخالفت میں ووٹ دیا، جس کے تحت انگلینڈ اور ویلز میں ذہنی طور پر قابل اور شدید بیمار بالغ افراد کو طبی امداد کے ساتھ اپنی زندگی ختم کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ اس بل پر کئی ماہ تک جاری رہنے والی بحث اب مزید بڑھ گئی ہے، تاہم اس بل کو اب بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے…