Author: Editor

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر وسینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان سے متعلق کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں، عمران خان کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشریٰ بی بی کبھی…

Read More

کینبرا : آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی مشہور سماجی ویب سائٹس کے خلاف دنیا کے مشکل ترین کریک ڈاؤن کی منظوری دیتے ہوئے 16 سال سے کم عمر افراد کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی کے تاریخی قوانین کی منظور کرلیے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کا حوالہ دیتے ہوئے نے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو آسٹریلوی ایوان بالا سے 19 کے مقابلے میں 34 ووٹوں سے منظور کیے گئے قانون کے ذریعے سوشل میڈیا کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کم عمر افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دور رکھنے…

Read More

یرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیرِ اعظم کو گزشتہ دنوں ملک میں دھرنوں کی صورت میں احتجاج کرنے والوں کی جانب سے سرکاری املاک اور پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے پر بریفنگ دی گئی ملک میں تاریخی کرپشن اور اپنی حکومت بچانے کیلئے اسکو دیوالیہ کرنے والوں کی مزموم سازشیں رچنے والے قانون کی گرفت میں آئے. قانونی راستہ اپنانے کی بجائے بارہا اسلام آباد کی طرف لشکر کشی کرکے ملک بھر میں انتشار کی فضاء پھیلانے کی کوشش کی گئی. انتشاری ٹولے کی لشکر کشی…

Read More

دبئی: بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سے ایونٹ کے انعقاد کے طریقہ کار کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے حل کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ کا اجلاس جمعے کے دن ہوگا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اجلاس میں تین نکات پر غور کیا جائے گا۔ ان نکات میں پہلا ہائبرڈ آپشن ہے جس کے مطابق ایونٹ کے زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے لیکن بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں کرائے جائیں گے۔ دوسرے آپشن…

Read More

بلاوایو : پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2.1 سے اپنے نام کرلی جب کہ پاکستان نے کامران غلام کی سنچری اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت 304 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پوری مہمان ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا اور 58 رنز کی شراکت قائم کی،…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے رکن اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا خان مستعفی ہو گئے،، حامد رضا نے قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے،، ذرائع کے مطابق حامد رضا کل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد اپنے استعفے کا باقاعدہ اعلان کریں گے،، ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے 24  نومبر کے احتجاج کے پیش نظرپارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد صاحبزادہ حامد رضا کو پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیار کردہ ہائبرڈ ماڈل کا پلان یکسر مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی نے جمعے کے روز شیڈول آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں نیا پلان لانے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں نئے پلان کے ساتھ آئے، ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ پاکستان بار بار بھارت جاکر کھیلے اور بھارت پاکستان نہ آئے۔ قبل…

Read More

وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ اور احسن اقبال نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال اور پولی کلینک میں کوئی لاش یا گولی سے زخمی شخص نہیں لایا گیا، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کے سوشل میڈیا کی افواہ ساز فیکٹری احتجاج کی ناکامی پر ہونے والی شرمندگی سے توجہ ہٹانے کے لیے پروپیگنڈا کررہی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے ہیڈکوارٹرز میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پُرتشدد احتجاج عمران خان کی مقدمات کے ٹرائل سے فرار کی کوشش ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان…

Read More

عمران خان کی طرف سے 24 نومبر کی فائنل کال کی ناقص منصوبہ بندی اور پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی احتجاج میں عدم شرکت پر پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں،، فائنل کال کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی سے پہلا استعفی آ گیا،، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ مستعفی ہو گئے،، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا،، 4 مارچ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار 325 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی،، 8 ماہ 24 دن کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 34 ہزار 755 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اس مدت کے دوران 3 ہزار 314 ارب روپے کا اضافہ ہوا،، 4 مارچ 2024 کو مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 402 ارب روپے پر تھی،، 28 نومبر کو مارکیٹ 12 ہزار 716 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،،

Read More