Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے
- 26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے
- انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا
- پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام ایران کا حق ہے:وزیراعظم شہباز شریف
- راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت
- پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور
- مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ
- ایک سال میں سیمنٹ کی برآمدات میں 84فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
Author: Editor
کئی روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بالآخر ایک لاکھ کا تاریخی سنگ میل عبور کر ہی لیا،، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں 813 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ کی حد عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 83 پوائنٹس پر بند ہوا،، کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 540 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا،، سرمایہ کاروں نے ایک ارب 16 کروڑ حصص کی تجارت میں 139 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار 716 ارب روپے کی نئی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئی،،
کراچی : معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ اس ملک کی مارکیٹ نے 150 فیصد کا ریٹرن دیا ہے جو پاکستان کی تاریخ اور دنیا کی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی واحد مثال ہے کہ ایک ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے سے اتنا اچھا ریکور کر گیا۔ معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ بہت بڑا معاشی کارنامہ ہے، 17 ماہ پہلے جب لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے تھے، پاکستان کو بنانا ری پبلک اور ایک فیل ملک قرار دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک…
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے1 لاکھ پوائنٹس سے تجاوز ہونے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کا عکاس ہے، اس سنگِ میل کو عبور کرنے کے لیے حکومتی معاشی ٹیم اور دیگر حکام لائقِ تحسین ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کروں گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے…
کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی۔ کاروباری دن کا آغاز ہونے کے کچھ دیر بعد ہی 100 انڈیکس نے 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کر لیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ کی حد عبور کر لی۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 323 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل مسلح افراد سے آتشی اسلحہ برآمد کر لیا،،
پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاسینکو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا،، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلاروس کے صدر اور آرمی چیف کی ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں الیگزینڈر لوکاشنکو اور جنرل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے امور، مستقبل میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس…
پنجاب پولیس کے انسپیکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں مظاہرین کے ہاتھوں ایک کانسٹیبل مبشر شہید ہوا جبکہ 170 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے،، انہوں نے کہا پنجاب پولیس کے بہادر اہلکاروں نے ملک کے اندرونی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، اٹک اور مختلف اضلاع میں شرپسندوں کے حملوں میں پنجاب پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ 170 سے زائد زخمی ہو گئے۔ شرپسندوں نے پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور ایک پولیس وین کو نذر آتش کیا۔ پنجاب…
حزب اللہ سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قومی نے حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے،، حسن نصراللہ ٹھیک دو ماہ پہلے اسرائیلی حملے میں بیروت میں شہید ہو گئے تھے،،، حسن نصراللہ کو اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 27 ستمبر کو ان کے ہیڈکواٹر میں شہید کر دیا تھا، ان کی عوامی سطح پر نماز جنازہ مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے التوا میں چلی آرہی تھی. تاہم اب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے عوامی سطح پر جنازے کی ادائیگی کے لیے…
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں پولیس نے 954 افراد گرفتار کئے،، 39 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے،، اسلام آباد میں کمشنر چوہدری محمد رندھاوا اور آئی جی پولیس علی ناصر رضوی کی مشترکہ پریس کانفرنس،، علی ناصر رضوی کے مطابق 200 گاڑیاں اور 39 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے، برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں کلاشنکوف اور 12 بور کی بندوقیں بھی شامل ہی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت 7 ایف آئی آرد رج کی جاچکی ہیں جن میں احتجاج کرنے اور کروانے والے دونوں نامزد ہیں۔ انہوں نے کہا…
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہاتھ توڑ دیں گے،، سیاسی جماعتوں اور مقتدرہ کو مل بیٹھ کر سخت فیصلے کرنا ہوں گے،، وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا جو فساد برپاکیاگیا تھا، اس کا خاتمہ کیا، فساد کے نتیجے میں جو معیشت کو نقصان پہنچا وہ آپ کے سامنے ہے، کاروبار بند تھا، مزدور اور دکاندار دہائیاں دے رہے تھے جڑواں شہروں میں بھی زندگی معطل ہوچکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹاک ایکسچینج چند دن پہلے 99 ہزار سے اوپر چلا گیا تھا، صرف کل ایک دن میں…