Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- روس کی قومی سلامتی کونسل کی دھمکی،صدر ٹرمپ نے ایٹمی آبدوزیں روسی پانیوں کے قریب بھیج دیں
- اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو حادثہ،5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،25مسافر زخمی
- غزہ کیلئے امداد کی راہ میں اسرائیلی رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں،صورتحال خوفناک ہے:برطانیہ
- نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف حاصل کرنے کا مشن:ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،20افسر تبدیل
- پاکستان سرمایہ کاری بانڈز کی نیلامی:حکومت نے 638ارب روپے کا قرض مارکیٹ سے اٹھا لیا
- جولائی میں مہنگائی میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا:ادارہ شماریات
- روس سے تیل خریدنا بند کرو،امریکی کی چین کو ٹیرف 500 فیصد کرنے کی دھمکی
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 41ہزار کا نیا سنگ میل عبور کر لیا
Author: Editor
خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں دہشت گردی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا،، مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 38 افراد جاں بحق ہو گئے،، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔ خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری نے بتایا کہ حملے میں ایک خاتون اور بچے سمیت کم از کم 38 افراد جاں بحق ہو گئے۔ چیف سیکریٹری نے تصدیق کی کہ حملے میں پاراچنار سے کرم جانے والی…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ایک اور تاریخی کاروباری سیشن،، ہنڈرڈ انڈیکس نے 97 ہزار کی حد پر بھی قابو پا لیا،، 1781 پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس 97 ہزار 328 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،، مارکیٹ میں 97 کروڑ حصص کے سودے 35 ارب روپے میں طے پائے،، سرمایہ کاروں نے 197 ارب روپے کا غیر معمولی منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار 525 ارب روپے سے تجاوز کر کے نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی،،
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کو 70 جنگلی جانوروں کا تحفہ بھیجا ہے،، ماسکو کے مرکزی چڑیا گھر سے افریقی شیر، ریچھ اور دیگر جانوروں کی ایک کھیپ پیانگ یانگ پہنچائی گئی،،
کراچی میں جاری چار روزہ دفاعی نمائش میں لائٹ کمانڈو بٹالین کے زیراستعمال اسلحے کی بھی نمائش کی گئی،،
گورنمنٹ سیکیورٹیز اور اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری،، اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی سے 8 نومبر تک فارن انویسٹمنٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،، چار ماہ آٹھ دن میں 92 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،، فارن انویسٹرز نے 71 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ٹریژری بلز خریدے،،، 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آئی،، فارن انویسٹرز نے ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے پاکستان سرمایہ کاری بانڈز خریدے،،، اس مدت میں 73 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا،،اسٹیٹ بینک…
پاک فوج کے سپہ سالا جنرل عاصم منیر نے کراچی میں جاری دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (ٓئیڈیاز) کا دورہ کیا،، اس موقع پر آرمی چیف نے نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی فوجی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں،، آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز کے دورے میں آرمی چیف نے دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا۔ نمائش میں اسلحہ سازی کی 557 کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی،، 333 بین الاقوامی جبکہ 224 مقامی کمپنیاں نمائش میں شریک ہیں،، 36 ممالک نے اسٹالز لگائے، جن میں سے 17 ممالک پہلی…
کراچی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے چھائے مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں، مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے۔ کراچی میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے آرمی چیف نے کہا کہ میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے، آج پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور اگلے برس تک انشاء اللہ مزید بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے، ایک سال پہلے چھائے ہُوئے مایوسی کے…
دوحہ: حماس کے سینئر رہنماؤں کو امریکی حکومت کے مطالبے کے بعد دوحہ سے نکال دیا گیا ہے۔ حماس کے رہنما قطر کے بعد کہاں گئے ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ اماراتی اخبار ”دی نیشنل“ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سینئر رہنما ‘قطر چھوڑ چکے ہیں لیکن گروپ کے دفاتر کھلے ہیں۔فلسطینی گروپ کے رہنما ترکیہ، الجزائر، ایران، روس اور چین میں قیام پذیر ہیں۔رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی رہنما قطر چھوڑ چکے ہیں جو کہ 2012 سے جلاوطنی میں ان کا اڈا ہے، لیکن خلیجی ریاست میں ان کا ہیڈکوارٹرز سرکاری طور پر کھلا ہے۔ رپورٹ…
دبئی: ہوا بازی کی صنعت کی ترقی کے بعد مشرق وسطیٰ میں اس صنعت میں ہزاروں پائلٹس کی آسامیاں خالی ہیں۔ عالمی تخمینہ ظاہر کرتا ہے کہ سالانہ طلب 32,500 پائلٹس تک پہنچ جائے گی جبکہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران صنعت میں ہر سال صرف 4,500 پائلٹ داخل ہوئے ہیں۔ اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے تین سال میں سفر اور سیاحت میں تیزی کے ساتھ پائلٹوں کی بہت زیادہ مانگ بڑھی ہے جس سے مارکیٹ میں خلا پیدا ہوگیا ہے۔ اچھا پائلٹس نہ ملنے پر کچھ ایئر لائنز خلا کو پُر کرنے کے لیے معیار…
تہران: تہران کی ایک یونیورسٹی میں بطور احتجاج کپڑے اتارنے والی طالبہ کے حوالے سے ایران کی عدلیہ نے کہا ہے کہ ان کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں کی جا رہی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے ایک نیوز کانفرنس میں لڑکی کا نام لیے بغیر بتایا کہ چوں کہ انہیں اسپتال بھیجا گیا تھا اور یہ پتا چلا تھا کہ وہ بیمار ہیں تو انہیں ان کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا اور ان کے خلاف کوئی عدالتی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل نومبر…