بچوں کے حقوق کا تحفظ ریاست اور عوام کا قانونی اور اخلاقی فریضہ قرار

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم اطفال پر خصوصی پیغامات میں بچوں کے حقوق کا تحفظ قانونی اور اخلاقی فریضہ قرار دیدیا۔ بچوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ تعاون پر زور دیا۔

صدرمملکت نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال کا پابند ہے ۔ ہمار آئین بچوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ بچوں کےاستحصال کی روک تھام ریاست ، معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ قومی سطح پر آگاہی اور اجتماعی کوششوں سے ہی  بچوں کے حقوق محفوظ بنائے جا سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان بچوں کی فلاح و بہبود ، حقوق اور ان کی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے ۔ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما ، تحفظ اور تعلیم و تربیت کیلئے جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ۔  بچوں کے خلاف پُرتشدد واقعات روکنے کے لئے اقدامات بھی نہایت اہم ہیں ۔ ہر ہونہار بچے کو تعلیمی سہولیات میسر کرنے کیلئے دانش اسکول پروجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ۔

بی آئی ایس پی کے تحت تعلیمی وظائف بھی قابل تعریف ہیں ۔ حکومت نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کر رکھا ہے تاکہ تعلیم سے محروم بچوں کا اسکول میں داخلہ یقینی بنایا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے