Author: Editor

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی آمد کے حوالے سے آئی سی سی کے جواب کے منتظر ہیں۔ لاہور میں قذافی اسٹڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی نگرانی کی جارہی ہے، اپنا ہدف حاصل کریں گے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں خیریت سے کرائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ سے سیاست کو علحیدہ رکھنا چاہیے، سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں محسن…

Read More

اکتوبر میں پاکستان کا Real Effective Exchange Rate (REER) انڈیکس 100 سے تجاوز کر گیا،، اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں ریئر انڈیکس 100.86 پر پہنچ گیا،، ایک ماہ پہلے یہ انڈیکس 98.64 تھا،، جب ریئر انڈیکس 100 سے تجاوز کر جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امپورٹ مہنگی اور ایکسپورٹ سستی ہو گئی ہیں،، ریئر انڈیکس دراصل مختلف غیر ملکی کرنسیوں کا روپے میں شرح تبادلہ کے بعد ایک حقیقی قیمت ہے،، جب بھی انڈیکس 100 سے بڑھ جاتا ہے تو بیرون ممالک سے آنے والی مصنوعات مہنگی ہو جاتی ہیں اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات…

Read More

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا،، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی سے اکتوبر تک ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،، ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی مد میں 90 کروڑ 43 لاکھ ڈالر آئے،، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کا Inflow ہوا جبکہ 33 کروڑ 82 لاکھ ڈٓالر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے نکال لئے،، غیر ملکی پبلک انویسٹمنٹ میں 28 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی فارن انویسٹمنٹ آئی،، اکتوبر میں غیر ملکی…

Read More

پاکستان معیشت کیلئے بڑی خبر،، غیر ملکی ادائیگیوں کا توازن مسلسل تیسرے ماہ بھی مثبت رہا،، سٹیٹ بینک کے مطابق تمام غیر ملکی ادائیگیوں کے بعد اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی،، ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ 306 فیصد سرپلس رہا،، ستمبر میں 8 کروڑ 60 ڈالر کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں تھا،، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 22 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی،، ایک سال پہلے جولائی سے اکتوبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 53کروڑ تھا،، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی بڑی وجہ امپورٹ بل میں کمی اور ترسیلات زر میں…

Read More

لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو لندن ہائیکورٹ نے دیوالیہ قرار دے دیا۔ حسن نوازکوبرطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قراردیاگیا۔ ہائیکورٹ کے مطابق حسن نواز کو سال 2023 کے کیس نمبر 694 کے کیس میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے۔ حسن نواز سے متعلق کیس 25اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔

Read More

منی پور: بھارت کی ریاست منی پور میں مشتعل مظاہرین نے کئی اضلاع میں متعدد ارکانِ اسمبلی کے گھروں پر حملے کرکے انہیں نذر آتش کر دیا۔ ریاستی وزیرِ اعلیٰ این بیرن سنگھ کے آبائی مکان پر حملے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسام رائفلز، بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) اور ریاستی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ بولیٹ فائر کرکے انہیں منتشر کیا۔ اس کے بعد مظاہرین نے وزیرِ اعلیٰ کے گھر کی طرف جانے والی سڑک پر ٹائر جلائے۔ جیری بام ضلعے میں…

Read More

2019 ء میں شروع ہونے والا ”بلیوا سکائی“ایک ’سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ ہے۔ یہ ایکس (ٹویٹر)سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔ صارفین اس پلیٹ فارم پر پوسٹ، تبصرہ، ری پوسٹ اور لائیک کر سکتیڈیزائن کے لحاظ سے سکرین کے بائیں جانب ایک بار ہے جس میں ہوم، سرچ، نوٹیفکیشن، چیٹ اور لسٹ وغیرہ شامل ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بلیو سکائی اور دیگر سوشل نیٹ ورکس کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ یہ ’ڈی سینٹرلائزڈ‘ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ صارف اپنا ڈیٹا بلیو سکائی کی ملکیت والے سرورز کے علاوہ دوسرے سرورز پر محفوظ…

Read More

اڑیسہ: بھارت نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے دور تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کا کام یاب تجربہ کیا ہے۔جس کے بعد پاکستان کے تمام علاقے نشانے پر آگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق کامیاب تجربے کے بعد بھارت نے ہتھیاروں کی تیاری میں اہم سنگ میل طے کر لیا ہے۔ ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت جدید ٹیکنالوجی رکھنے والے گنے چنے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔ بھارت سمیت کئی ممالک میں ہائپرسونک ہتھیاروں کی تیاری کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چین، روس اور امریکہ…

Read More

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث براڈ کاسٹرز کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اور انہوں نے طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم دے دیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز مشکل میں پڑ گئے اور انہوں نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کی غیریقینی صورتحال کے باعث براڈکاسٹرز کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے، بھارتی براڈکاسٹر نے آئی سی سی کو طے شدہ رقم…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا، آئی ایم ایف حیران ہے کہ 14 ماہ میں معیشت کیسے سنبھل گئی۔ وزیر خزانہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف)اور دیگر مالیاتی اداروں سے رابطہ رہتا ہے، امریکا میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین ، ترکیہ، برطانیہ کے وزرائے خزانہ کے ساتھ مفصل گفتگو ہوئی جب…

Read More