Author: Editor

آئندہ سال فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار تو کر دیا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے سخت موقف کا بالکل اندازہ نہیں تھا،، پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بیان کرے،، چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور ہائبرڈ وینیو کا آپشن کسی صورت اختیار نہیں کیا جائے گا،، بھارت کی ہٹ دھرمی اور حکومت پاکستان کے سخت موقف کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پریشانیاں بڑھ…

Read More

پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں،، حکومت نے بینکوں سے قرضوں کا انحصار کم کر دیا ہے،، اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسلامک سکوک بانڈز سے قرض لیا جا رہا ہے،، اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،، ستمبر میں پاکستان کے مجموعی قرض کا حجم 69 ہزار 750 ارب روپے پر آ گیا ہے،، اگست 2024 میں قرضوں کی مالیت 70 ہزار 362 ارب روپے تھی،، سالانہ بنیادوں پر قرض 7 ہزار 279 ارب روپے کا اضافہ ہوا،، ستمبر 2023 میں قرض 62 ہزار 291 ارب روپے تھا،، اسٹیٹ…

Read More

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے آئندہ چھ سال میں 6 ہزار 800 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،، وہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں COP 29 کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،، وزیراعظم نے کہا 2022 اور 2023 میں پاکستان کو دو بڑے اور تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا،، پاکستان ابھی تک ان قدرتی آفات کے نقصانات سے باہر نہیں نکل سکا،، آج ہم ایک ایسے اہم موڑ پر کھڑے ہیں جہاں عالمی موسمیاتی فنڈ کو ازسر نو ترتیب دینے کی ضرورت ہے تاکہ خطرے سے…

Read More

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی آئی،، لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 77 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا،، سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 593 ڈالر پر آ گئی،، پاکستان میں ایک تولہ سونے کے بھاؤ 7000 روپے گر گئے،، ملک کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوا،، 10گرام سونے کی قیمت 6000 روپے کم ہو گئی،، 10 گرام سونا 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے کا ہو گیا

Read More

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی اسموگ نے اپنے پنجے گاڑھ لئے،، ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا،، شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے،، پشاور میں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی وجہ سے فضاء آلودہ ہوگئی جس کے نتیجے میں شہری سانس اور گلے کے امراض میں مبتلا ہونے لگے، سرکاری ہسپتالوں میں اسموگ کے باعث 50 فیصد مریض گلے اور سانس میں تکلیف کی شکایت کے ساتھ آرہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کے دمے کے مریضوں کے لیے اسموگ سنگین مسئلہ بن سکتا ہے اور سردی بڑھنے کے ساتھ اسموگ مزید بڑھ سکتی…

Read More

لندن: برطانوی میڈیا کا کہنا ہے اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تمام درآمدات پر20فیصد ٹیرف لگاتے ہیں توبرطانیہ کو اپنی برآمدات میں 22 بلین پاؤنڈ (79 کھرب روپے)کا نقصان ہو سکتا ہے اور مہنگائی دوبارہ بڑھنا شروع ہو سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر برطانیہ کی معیشت کے چند اہم شعبوں فشنگ، پٹرولیم اور مائننگ کی ایکسپورٹ میں پانچواں حصہ کمی آسکتی ہے جبکہ فارماسیوٹیکل اور الیکٹریکل شعبے بھی متاثر ہونگے۔ یہاں تک کہ بعض ایسے شعبے جو خود ایکسپورٹ نہیں کرتے مثلاً ٹرانسپورٹیشن وغیرہ کاروباری سرگرمیوں کے کم ہونے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ البتہ اگر امریکہ…

Read More

تل ابیب: حزب اللہ کے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب،امریکا نے اسرائیل کو 130 بلڈوزر اور بھاری بموں کی فراہمی روک دی ہے، اسرائیل یہ بلڈوزر غزہ کی پٹی میں گھروں کو منہدم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے امریکی مشینری بنانے…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہناہے کہ ڈنمارک کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میرسک لائن کے سینئرحکام نے اہم ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے میرسک لائن کے حکام سے کہاکہ ملک کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر (5 کھرب 55ارب روپے)کی تاریخی سرمایہ کاری آنا بڑی کامیابی ہے۔

Read More

ریاض: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کیلئے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع کے حوالے سے جلد بڑی پیشرفت متوقع ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور ایڈوائزر رائل کورٹ محمد التویجری سے عرب-اسلامک سمٹ کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں…

Read More

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ اور مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کرلیا ہے۔ مائیکل والز افغانستان کی جنگ لڑ چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں اور 5 نومبر کو ہوئے انتخابات میں وہ رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق بھی فلوریڈا ہی سے ہے۔ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا…

Read More