Author: Editor

ویانا: ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکا کا صدر منتخب ہونے پر یورپی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی حصص میں کمی ٹرمپ کے غیر ملکی درآمدات پر اعلیٰ محصولات عائد کرنے اور مہنگے آف شور ونڈ پروجیکٹس کو روکنے کے خدشات کے درمیان سامنے آئی ہے۔ قابل تجدید توانائی فرموں Oersted اور Vestas کے حصص میں 12.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ وسیع تر یوٹیلیٹی سیکٹر میں 2.6 فیصد کی کمی ہوئی۔ یورپی اسٹاک انڈیکس 0.5 فیصد نیچے تھا۔ تمام علاقائی ایکویٹی مارکیٹس مندی میں بند ہوئیں۔ مرسڈیز بینز گروپ…

Read More

جنیوا: صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا پہنچ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف جنیوا میں تین سے چار روز قیام کریں گے، قیام کے بعد نواز شریف واپس لندن آئیں گے، سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب جنیوا میں اپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی اور اپنا علاج مکمل کرا کر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔ مریم نواز کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا ۔

Read More

ریاض : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں سعودی نے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کا شاہی محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں معززین نے علاقائی امن، دفاعی اور سیکورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر جامع بات چیت کی۔ آرمی چیف نے پاکستان کے لیے ان کی مستقل حمایت پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور…

Read More

فلسطین کی مزاحتمی تنظم حماس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی،، اپنے ردعمل میں حماس کے رہنما سمیع ابو زہری نے کہا کہ انتخابی مہم میں ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کا وعدہ کرتے رہے ہیں،، بطور صدر وہ غزہ جنگ کو چند گھنٹوں میں روک سکتے ہیں،، ٹرمپ کو ان کے بیانات کے حساب سے جانچا جائیگا کیونکہ انہوں نے کہا تھا وہ بطور امریکی صدر غزہ جنگ کو چند گھنٹوں میں روکیں گے۔ حماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی…

Read More

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں صبح کے سیشن میں Bulls نے کاروبار کا کنٹرول سنبھال لیا،، زبردست خریداری کے باعث انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ایک موقع پر حصص بازار 92 ہزار 966 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،، دوپہر میں جیسے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کی خبر آئی مارکیٹ میں منافع کے لئے فروخت کا دباؤ بڑھ گیا،، Bears نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھالا اور انڈیکس کو مندی کی طرف لے گئے،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 283 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور دو روز سے جاری تیزی مندی میں بدل…

Read More

پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانوں کو واپس بھیجنے کا عمل جاری ہے،، 5 نومبر 2024 تک آٹھ لاکھ افغان شہریوں کو واپس ان کے وطن بھیجا چکا ہے،، 7 اکتوبر سے 5 نومبر 2024 تک 26 ہزار 540 افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے جس میں 9 ہزار مرد، 7105 خواتین اور 10 ہزار 430 بچے شامل ہیں،، افغانستان روانگی کےلئے حکومت پاکستان نے 710 گاڑیوں کا اہتمام کیا جس میں 760 افغان خاندانوں کی واپسی عمل میں لائی گئی

Read More

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودہ فضا کے باعث اسکول اور کالجز بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے،، پرائمری اسکول جو پیر سے پہلے ہی بند تھے اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام اسکول اور کالجز 17 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں،، ڈائریکٹر جنرل ماحولیا پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا،، حکومتی اعلامیئے کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب اور گوجرانوالہ کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں،، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور…

Read More

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو جنگوں سے نجات دلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے،، فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا امریکہ اب دنیا میں کہیں بھی کوئی نئی جنگ شروع نہیں کرے گا بلکہ پہلے سے جاری جنگوں کو ختم کیا جائے گا،، انہوں نے کہا امریکہ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،،امریکہ کے زخموں پر مرہم رکھوں گا،، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے، امریکا کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں، اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ لوگوں کے خواب پورے نہ کروں۔…

Read More

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے اپنے ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا،، انہوں نے کہا یہ تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی تحریک تھی جس میں وہ کامیاب ہوئے،، دوسری بار منختب ہونے والے صدر نے کہا کہ عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، ہم امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے،…

Read More

آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور پھر سرفہرست رہا،، شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 592 سے تجاوز کر گیا،، آئندہ تین روز میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے،، پنجاب حکومت نے ایک ہفتے کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے،، بھارت سے آلودہ ہوائیں مشرق سے مغرب کی طرف سفر کر رہی ہیں جس کے باعث لاہور کی فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے،،

Read More