Author: Editor

دبئی :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش "جائٹیکس گلوبل 2024” میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر فیصل ترمذی نےجائٹیکس گلوبل کی جانب سے پاکستان کو "2024 کی ٹیک ڈیسٹینیشن آف دی ایئر” کے طور پر تسلیم کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہا کہ یہ آئی ٹی سے متعلق خدمات اور مصنوعات میں ملک کی متاثر کن پیش رفت کا اعتراف ہے۔ اس موقع پر قونصل جنرل حسین محمد، تجارت و سرمایہ…

Read More

دبئی :نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ پاکستان ویمن 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 12 ویں اوور میں 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔فاطمہ ثناء 21 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، نیوزی لینڈ کی ایڈن کارسن کو شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔پیر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے آخری اور اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر…

Read More

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان سے بڑھ کر نہیں، تحریک انصاف کی کال غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے انہیں احتجاج کرنا ہے تو اپنے گھروں میں بیٹھ کر کریں۔ یہ بات انہوں ں ے میڈیا سہولت سینٹر کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، اس کے بعد سعودیہ عرب کے اعلیٰ سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور اب چین کے وزیراعظم آج پاکستان آئے ہیں جس کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے…

Read More

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان قائم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معمول کی میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے پراجیکٹس کی تکیمل کے لیے یہ روابط کارآمد ثابت ہوں گے۔ دونوں ممالک…

Read More

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں آئے ہوئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کر دیا،، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہاز شریف بھی موجود تھے،، چینی وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان اورچین کی افرادی وقت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر علاقائی ترقی کامحور ہونےکےساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیرعظم شہباز شریف نے کہا گوادر…

Read More

گذشتہ رات حزب اللہ کے ڈرون حملے کو سات اکتوبر کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے،، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون نے بن یامینا میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی فوجی رات کے کھانے کےلئے اکٹھے ہوئے تھے،، ڈرون کے گرنے سے قبل فوجی اڈے اور اس کے اطراف خطرے کے سائرن بھی نہ بج سکے،، حزب اللہ کی طرف سے دو ڈرونز صیاد 107 ماڈل کے ساتھ حملہ کیا گیا،، ایک ڈرون طیارے کو راستے میں ہی سمندر میں…

Read More

اسلام آباد میں کل سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے،،، وزارت خارجہ کے مطابق چین کے وزیراعظم لی چیانگ اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے،، وہ چین کی نمائندگی کریں گے،، بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ جے شنکر کریں گے،، ایرانی وفد اول نائب صدر محمد رضا عارف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ چکا ہے،، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو بھی اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد میں موجود ہیں،، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیک تینوف اور…

Read More

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے،، 2017 میں پاکستان اس تنظیم کا رکن منتخب ہوا،، شہر اقتدار کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے،، غیر ملکی مہمان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،، چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر استقبال کیا،، معزز مہمان کو سخت سیکیورٹی میں وزیراعظم ہاؤس لے جایا گیا،، ایئرپورٹ پر ہی چین کے وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر…

Read More

حکومت نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے 200 ارب روپے قرض لینے کا اعلان کیا ہے،، پہلی فرصت میں حکومت 50 ارب روپے مالیت کے اجارہ اسلامی سکوک بانڈز فروخت کرے گی،، سرمایہ کار 15 اور 16 اکتوبر کو بولی میں حصہ لے سکتے ہیں،، یہ سکوک بانڈز اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ کئے جائیں گے،، ایک سال کی مدت کے یہ بانڈز غیر ملکی سرمایہ کار، بین الاقوامی اسلامک بینکس، مالیاتی اداروں اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی بھی خرید سکتے ہیں،، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ہولڈرز بھی ایک سال کے سکوک بانڈز خریدنے کے مجاز ہوں گے،، حکومت نے ساتھ ہی تین،…

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر 15 اکتوبر کو پارٹی کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی اسد قیصر نے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور ان سے اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنے اور آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے شنگھائی کانفرنس کے تناظر میں…

Read More