Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- روس کی قومی سلامتی کونسل کی دھمکی،صدر ٹرمپ نے ایٹمی آبدوزیں روسی پانیوں کے قریب بھیج دیں
- اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو حادثہ،5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،25مسافر زخمی
- غزہ کیلئے امداد کی راہ میں اسرائیلی رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں،صورتحال خوفناک ہے:برطانیہ
- نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف حاصل کرنے کا مشن:ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،20افسر تبدیل
- پاکستان سرمایہ کاری بانڈز کی نیلامی:حکومت نے 638ارب روپے کا قرض مارکیٹ سے اٹھا لیا
- جولائی میں مہنگائی میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا:ادارہ شماریات
- روس سے تیل خریدنا بند کرو،امریکی کی چین کو ٹیرف 500 فیصد کرنے کی دھمکی
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 41ہزار کا نیا سنگ میل عبور کر لیا
Author: Editor
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے،، کاروبار ساڑھے نو بجے شروع ہوا اور صرف ایک گھنٹے کے اندر انڈیکس نے 84000 کی حد عبور کر لی،، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 84000 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے،، تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس پر سرمایہ کار انتہائی پراعتماد ہیں،، مارکیٹ میں کاروبار ابھی جاری ہے،، انڈیکس 84 ہزار 165 کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے
پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا،، لوکل انویسٹرز اور مالیاتی ادارے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں کامیاب ہو گئے،، ہنڈرڈ انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے نئی تاریخ رقم کر دی،، اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار 81 ہزار 292 پوائنٹس سے شروع ہوا،، مقامی سرمایہ کاروں کی بڑی انویسٹمنٹ پر 75 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،، مارکیٹ انڈیکس نے 83 ہزار کی حد عبور کی،، پانچ روزہ کاروباری ہفتے میں انڈیکس 2 ہزار 240 پوائنٹس اضافے کے بعد 83 ہزار 532 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،، اس ہفتے…
واشنگٹن (وژن پوائنٹ نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ انہوں نے ایمازون کے بانی جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑا ہے ان کی دولت 211 ارب ڈالر ہوگئی ہے وہ گزشتہ ہفتے 200 ارب ڈالر کلب میں شامل ہونے والے دنیا کے کم عمر ترین شخص بن گئے تھے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈکس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 263 ارب ڈالر کے ساتھ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ مارک زکربرگ 211 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے، جیف بیزوز 209 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے اور برنارڈ…
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ فوریکس ریزرو میں غیر معمولی اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف قرض کی پہلی قسط ہے جس میں عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ ڈالر قسط جاری کی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری زرمبادلہ ذخائر کا حجم 10 ارب 70 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ سرکاری ریزرو میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا…
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ کے بنیادی 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 83,000 پوائنٹس کی حد عبور کی۔ کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 83 ہزار 170 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروبار ابھی جاری ہے۔ نماز جمعہ کے بعد کاروبار دوبارہ ڈھائی بجے شروع ہو گا
شارجہ (وژن پوائنٹ نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 116 رنز بنائے اور پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز کے…
بیروت (وژن پوائنٹ نیوز) اسرائیل نے لبنانی دار الحکومت بیروت پر ایئرپوٹ کے قریب بڑے فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے۔ حملے کا نشانہ حزب اللہ کے سینئررہنما ہاشم صفی الدین تھے، ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے متوقع سیکرٹری جنرل تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی جگہ ان کے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کویہ منصب دیا جائے گا۔…
مدنی اور اخراجات میں بڑھتے ہوئے عدم توازن کے باعث حکومت کا قرضوں پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔ رواں مالی سال کے تین ماہ میں حکومت کو ٹیکس آمدنی میں 98 ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حکومت نے بینکوں سے 9000 ارب روپے ادھار لینے کا شیڈول جاری کر دیا۔ مارکیٹ ٹریژری بلز(ٹی بلز) حکومت اکتوبر نومبر اور دسمبر میں قلیل مدت کے مارکیٹ ٹریژری بلز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں 1050 ارب روپے کے مارکیٹ ٹریژری بلز نیلام کئے جائیں گے۔…
ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق ستمبر 2024 میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 70 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔ ایک سال پہلے فروخت کا حجم 10 لاکھ 60 ہزار ٹن تھا۔ گذشتہ ماہ 6 لاکھ 30 ہزار ٹن پیٹرول، 4 لاکھ 90 ہزار ٹن ڈیزل اور 70 ہزار ٹن فرنس آئل فروخت ہوا۔ ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست میں 12 لاکھ 20 ہزار ٹن مصنوعات فروخت ہوئیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات…
ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل 75 ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک بیرل خام تیل 1.63 ڈالر مہنگا ہو کر 75 ڈالر 19 سینٹس میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.70 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ کا ریٹ 71.53 ڈالر پر پہنچ گیا۔ ٹریڈرز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان، شام اور یمن پر حملوں سے تشویش…