Author: Editor

مصر میں جنگ بندی مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہیں گے ۔ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں حماس نے اسرائیل سے 6 اہم رہنماؤں کی رہائی اور مستقل جنگ بندی اورآخری یرغمالی کی رہائی سے پہلے غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کی ضمانت کا مطالبہ کردیا۔ آج مذاکرات میں قطری وزیراعظم اور ترک انٹیلیجنس کے سربراہ شریک ہوں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف، ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیئرڈ کشنیر  اور اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر بھی مصرپہنچ گئے۔ حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے مصری ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم اپنی…

Read More

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے حالیہ اجلاس کے فیصلے کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے نئی گریڈنگ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پالیسی 2026 کے امتحانات سے نافذ العمل ہو گی۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق، یہ نئی گریڈنگ نہم اور گیارہویں جماعت کے سال 2026 کے امتحانات سے لاگو ہو گی جبکہ دہم اور بارہویں جماعت کے لیے یہ پالیسی 2027 کے پہلے سالانہ امتحانات میں نافذ ہو گی۔ گریڈنگ پالیسی کے تحت 96 سے 100 فیصد نمبرز حاصل کرنے والوں کو اے پلس پلس…

Read More

حالیہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اورمہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے،عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ اگلے مالی سال پاکستان 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ ہے، سیلابی نقصانات سےمالی سال26-2025 میں حقیقی جی ڈی پی گروتھ 2.6…

Read More

ٹیسٹ سیریز کےلئے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پُہنچ گئی۔ ٹیم نجی ایئرلائن کی  پرواز کے ذریعہ لاہور میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچی۔ کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصارمیں نجی ہوٹل منتقل کیا گیا۔ پاکستان اور  ساؤتھ افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹ کی فروخت شروع ہوگئی۔ لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ میچز کے لیے فری انٹری ملے گی۔ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کےلیے…

Read More

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی معیشت اور جیوپولیٹیکل غیریقینی صورتحال کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح  پرجا پہنچی۔ ٹریڈنگ کے دوران فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر کو چھوگئی۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات بھی سونے کی قیمت میں  اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 1500روپے بڑھکر 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے کا ہوگیا…

Read More

کراچی: ملک بھر  میں  حالیہ بارشوں کے دوران مچھلیوں کی بھرمار ہوگئی۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق حالیہ بارشوں کا پانی سمندر میں شامل ہونے سے ساحلی علاقوں میں مچھلیوں کی بھرمار ہوگئی۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کا بتانا ہےکہ اس وقت کا ماحول سمندری حیات کے لیے سازگار ہے، یہی وجہ ہے کہ مچھلیوں اور جھینگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Read More

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 194 ارب روپے کا لگ بھگ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیےاضافی ٹیکس کی تجویز دے دی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور فریقین کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ…

Read More

نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا، کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے۔ ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا کے دو شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں، جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پانچ نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ…

Read More

اسلام آباد: پاکستان کا بلوچستان کے تاریخی ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کے لیے جن 6 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے ان میں یو ایس ایگزم بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشنز، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور یورپین بینک شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ادارے آئندہ 45 سے 90 دنوں میں شرائط پوری کرنے کے بعد فنانسنگ کا عمل شروع کریں گے اور معاہدے کے تحت ڈونرز کو 4 سے…

Read More

پاکستانی ڈاکٹرز نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 دن کی جدوجہد کے بعد ایک ایسے مریض کی جان بچالی ہے جس کا دل اور پھیپڑے ناکارہ ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے پاکستان میں پہلی بار مریض کو دل اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے پر 9 دن تک جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ طبی ماہرین نے یہ پیچیدہ عمل کامیابی سے انجام دیا، جس کے بعد مریض صحتیاب ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب آپریشن کے بعد ایک نوجوان مریض کے دل…

Read More