Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان
- پانچ سالہ نجکاری منصوبہ قومی اسمبلی میں پیش،پی آئی اے،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اولین ترجیح
- غزہ پر مکمل قبضے کے خلاف اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، متبادل حل کا مطالبہ
- پاک فوج کی بہادری ناقابلِ شکست ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
- جولائی میں 2ارب 70کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹس پر وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
- خیبرپختونخوا کے27 اضلاع کی135 بلدیاتی نشستیں خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
- ٹرمپ نے ابراہام معاہدے کے ذریعے مشرق وسطیٰ کے اتحاد کا مطالبہ کر دیا
- ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 46 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا
Author: Editor
ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل 75 ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک بیرل خام تیل 1.63 ڈالر مہنگا ہو کر 75 ڈالر 19 سینٹس میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.70 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ کا ریٹ 71.53 ڈالر پر پہنچ گیا۔ ٹریڈرز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان، شام اور یمن پر حملوں سے تشویش…
درآمدات پر عائد پابندیاں نرم ہونے کے بعد پاکستان کا امپورٹ بل مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ستمبر میں تجارتی خسارہ ایک ارب 78 کروڑ ڈالر رہا۔ ایک سال پہلے خسارہ ایک ارب 48 کروڑ ڈالر تھا۔ ستمبر میں پاکستان نے 2 ارب 80 کروڑ 50 لاکھ ڈٓالر مالیت کی مصنوعات برآمد کیں۔ اس کے مقابلے میں امپورٹ بل 4 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 2 فیصد بڑھ گیا،، اگست میں خسارے کا حجم ایک 74 کروڑ ڈالر تھا جو ستمبر میں ایک ارب 78 ڈالر رہا،، رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ…
حکومت رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ جولائی سے ستمبر تک ٹیکس آمدنی میں 96 ارب روپے کی کمی آئی۔ پہلی سہ ماہی کے لئے آئی ایم ایف نے حکومت کو 2652 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا ہدف دیا تھا۔ حکومت تین ماہ میں 2556 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر سکی۔ رواں مالی سال کے لئے مجموعی ٹیکس آمدنی کا ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے ہے۔ آئی ایم ایف پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ اگر حکومت ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان عوام پر…
زیادہ ٹیکس دینے والے نان فائلر کے ساتھ کیا ہونے لگا ہے۔ حکومت نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مدت میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ ایف بی آر کے مطابق یہ سہولت ان فائلرز کے لئے ہے جو کسی وجہ سے اپنے گوشوارے جمع نہیں کروا سکے تھے۔ اب انکم ٹیکس ریٹرن 14 اکتوبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ حکومت کو 55 ارب روپے سے زیادہ کا تیکس بھی موصول ہوا۔ گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…
ممبئی (وژن پوائنٹ نیوز) ہندوستان میں جعل سازوں نے جعلی سپریم کورٹ، جعلی چیف جسٹس اور جعلی سماعت کرکے معروف بزنس مین کو لاکھوں ڈالر(تئیس کروڑ لاکھ پاکستانی روپے) کا چونا لگادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے بڑے کاروباری ادارے وردھمان گروپ کے چیئرمین ایس پی اوسوال نے جعل سازی کی پولیس رپورٹ درج کروادی۔ پولیس کا کہنا ہے اگرچہ آن لائن فراڈ کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں تاہم سپریم کورٹ کی جعلی سماعت کے ذریعے کسی کو دھوکا دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ جعل سازوں نے وفاقی تحقیق کاروں کے روپ میں 82 سالہ ایس…
بیروت (وژن پوائنٹ) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا پتا چلانے کیلئے صرف دو منٹ لگے جبکہ ان کی لوکیشن جاننے کیلئے پراسرار مادہ استعمال کیا گیا۔ اسرائیلی اخبار ”معاریف“ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے حسن نصراللہ سے مصافحہ کیا تو اس نے حزب اللہ کے سربراہ کے ہاتھ پر کوئی نامعلوم چیز مسل دی۔ اس مادے نے اسرائیل کو پارٹی لیڈر کے مقام کا پتہ لگانے میں مدد کی۔ اخبار کی معلومات کے مطابق اسرائیل کو حسن نصراللہ کو تلاش کرنے اور بیروت کے علاقے ضاحیہ میں…
فلسطین اور بالخصوص غزہ کو تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر حملے شروع کئے۔ اسرائیلی حملے میں بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یمن پر حملے میں درجنوں طیاروں نے حصہ لیا۔ حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے گئے، پاور اسٹیشن میزائل حملے میں تباہ ہو گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یمن پر بڑی فضائی کارروائی کی گئی۔ یمن کے شہد حدیدہ کے راس عیسیٰ میں حوثیوں کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے یمن کے حوثیوں کا تل ابیب پر حملے کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ ضرورت…
ایشیا کی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے لبنان پر حملوں سے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، سنگاپور کی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 51 سینٹس کا اضافہ ہوا۔ ایک بیرل تیل کی قیمت 72 ڈالر 49 سینٹس پر پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل 43 سینٹس مہنگا ہو گیا،، ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ خام تیل تیل 68 ڈالر 61 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے۔ گذشہ ہفتے چین نے مالیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا تاکہ گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا جا سکے۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت…
کراچی (جانب منزل نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایک سال قبل کہا تھا کہ مایوس مت ہوں۔پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی گئی۔ جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا’میں ایک سال پہلے آپ سب لوگوں سے مخاطب تھا اور کہا تھا کہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے”۔ پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان…
اسلام آ باد (وژن پوائنٹ) سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے حکومت کے اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس منفی رہنے کے بعد 75 ملین ڈالر اضافے کیساتھ مثبت ہو گیا۔ آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی برآمدات، براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی ترسیلات زرپاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں اضافے کا باعث بنیں۔ پاکستان کے مرکزی بینک…