Author: Editor

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرے زبر دست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس نئی تاریخی حد کو چھو گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا اختتام مثبت ہوا اور 100 انڈیکس نئی ریکارڈ حد کو چھو گیا، بلندترین سطح 82372 ریکارڈ کی گئی۔ پہلےکاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 677 پوائنٹس اضافے سے 82136 پر بند ہوا جس میں 19.7 کروڑ شیئرز کے سودے 10.66 ارب روپے میں طے ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا…

Read More

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں روزانہ 40 سے 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار ہو کر علاج کے لیے اتے ہیں جن میں سے 15 فیصد کی عمر 25 سے 40 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ پاکستانی مردوں میں کم عمری میں ہارٹ اٹیک کی شرح بڑھتی جا رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ موٹاپا، ورزش سے اجتناب اور غیر صحت مند غذا کا استعمال ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD) اور ڈسکورنگ ہائپر ٹینشن کے تحت آرٹس کونسل کراچی میں بچوں اور نوجوانوں میں دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی…

Read More

وزارت قومی صحت خدمات (این آئی ایچ) نے ملک بھر میں چکن گونیا وائرل انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے محکمہ صحت کے حکام کو بھیجی گئی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے جو چکن گونیا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ ’ایڈیس مچھروں‘ کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے، لفظ چکن گونیا کا مطلب ہے ’جھک جانا‘ ہے، جو مصیبت زدہ مریضوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں…

Read More

یہ حقیقت ہےکیمرے پر صرف بالی وڈ شخصیات ہی جلوے بکھیرتی ہیں لیکن در پردہ منیجرز کی ایک ٹیم ہے جو ان شخصیات کے پورے کیرئیر کو منظم کرنے کیلئے تگ و دو کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹس دعویٰ کرتی ہیں بعض صورتوں میں، یہ منیجرز ان بالی وڈ اسٹار سے زیادہ کماتے ہیں جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ بالی وڈ شخصیات کے بھاری بھرکم معاوضہ لینے والے منیجرز کون ہیں اور کتنا کماتے ہیں؟ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا ددلانی 2012 سے شاہ رخ خان کیلئے بطور…

Read More

پاکستانی فلمی صنعت کے 75 سالہ سفر میں اب تک بننے والی سب سے مہنگی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ یہ اعلان فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج کے ذریعے سامنے آیا فلم میکرز نے ریلیز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی میراث زندہ ہے! 2 اکتوبر 2024 سے بھارتی تھیئٹرز میں سنیما کا شاہکار دیکھیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پاکستان سے بھارت تک کا سفر طویل ہے لیکن فلم کی کامیابی ناقابل تردید ہے، فلم پاکستان میں 13 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہوئی اور جلد…

Read More

خوبصورت اور لمبے بالوں والی پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں بال کٹوانے پر زور دیا جاتا ہے لیکن میں اپنے بال کسی صورت نہیں کٹواؤں گی۔ نعیمہ بٹ کے لمبے، خوبصورت بال سب کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں میرے بالوں کا مسئلہ رہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے کئی بار کہا گیا کہ بال کٹوا لیں، اسٹائلنگ کا مسئلہ ہوتا ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ اگر آپ بال کٹوالیں گی تو تھوڑی…

Read More

پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، انہوں نے اب اپنے نکاح کی تفصیلات مداحوں سے شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے منگل کی شب انسٹاگرام پر اپنے دوسرے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، جویریہ نے اس خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔ اب ایک مختصر سا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں ان سے…

Read More

بھارت میں ریاست کرناٹکا کے ہائیکورٹ جج نے ایک سماعت کے دوران مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا ہائیکورٹ میں مالک مکان اور کرائے دار کے درمیان تنازع کے ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران جج وداویساچار سری شنندا نے ریمارکس دیتے ہوئے بنگلورو شہر میں مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہہ دیا۔ ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر سوشل میڈیا میں ان پر تنقید شروع ہوئی جس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے جج کے ریمارکس پر برہمی کا اظہار کیا اور اس سے متعلق…

Read More

لبنان دھماکوں میں استعمال ہونے والے ہزاروں پیجرز بنانے والوں کی بین الاقوامی تلاش کا سلسلہ تائیوان اور ہنگری سے ہوتا ہوا اب بلغاریہ اور ناروے تک پھیل گیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تاحال یہ سوال معمہ بنا ہوا ہے کہ لبنان میں دھماکوں کیلئے استعمال ہونے والے پیجرز میں بارودی مواد کس نے اور کہاں شامل کیا تاہم ایسے اشارے ضرور مل رہے ہیں کہ ممکنہ طور یہ کام ہنگری، تائیوان یا پھر بلغاریہ میں کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق پیجرز معاملے سے جڑے سوالوں کے ممکنہ جواب کی تلاش میں مختلف مفروضے زیر گردش…

Read More

جرمن چانسلر اولاف شولز کے وسطی ایشیا کے تین روزہ دورے کے دوران، وسطی ایشیائی رہنماؤں نے جرمنی کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 17 ستمبر 2024 کو ہونے والی اس ملاقات میں قازقستان، ازبکستان، ترکمانستان، کرغزستان اور تاجکستان کے سربراہان نے شرکت کی۔ ان رہنماؤں نے واضح پیغام دیا کہ وسطی ایشیائی ریاستیں جرمنی اور یورپی یونین کو توانائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اس کے بدلے میں انہیں صرف مالی معاوضے کی بجائے صنعت کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری…

Read More