Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- چین نے امریکی بحری جہازوں پر خصوصی پورٹ فیس عائد کردی، 14 اکتوبر سے نفاذ ہوگا
- "اگر امریکہ جوہری وارہیڈ کی حد بڑھانے سے انکار کرے تو روس کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں”پوٹن
- غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹنے لگے
- وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو نے امن کا نوبل انعام جیت لیا—امریکہ اور یورپی یونین کا تسلیم کرنے سے انکار
- اسرائیلی کابینہ نے یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی، آئی ڈی ایف کے انخلا کے بعد جنگ بندی نافذ
- دہشتگردی میں اضافے کی وجہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہ ہونا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
- پاکستان کا افغان حکومت سے ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
- حماس کا اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی فہرست پر عدم اتفاق کا دعویٰ
Author: Editor
واشنگٹن: نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کی انتخابی مہم کے آخری ہفتے میں داخل ہو رہے ہیں۔ حالیہ سرویز میں دونوں امیدواروں کی مقبولیت میں تھوڑا ہی فرق ہے تاہم سوئنگ سٹیٹس (فیصلہ کن ریاستیں) میں بعض ریاستوں میں کملا ہیرس آگے ہیں جبکہ بعض میں ٹرمپ تاہم خواتین اور نوجوان ووٹرز کی اولین پسند اب بھی کملا ہیرس ہیں۔ 35 سال سے زائد عمر کے ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف ہیں۔ امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس اور ٹم والز آخری ہفتے میں میدان جنگ کی تمام سات…
لاہور: پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے خواب ہوتا ہے یہ بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے اور اس سے بھی زیادہ یہ کہ آپ پاکستان ٹیم کی قیادت کریں۔ محمد رضوان نے پی سی بی ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ چیلنج بھی ہے کہ قوم مجھ سے جو توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے میں اس ذمہ داری کو ان توقعات کے مطابق نبھاؤں۔ میں کوشش کروں گا کہ اس اعزاز اور پریشر میں توازن رکھ کر اسے اچھی طرح ہینڈل کروں۔ رضوان…
اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کیلئے جسٹس منصور علی شاہ نے 6 ماہ کا پلان دینے کی تجویز دی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کیلئے پر عزم ہوگئے، پہلے فل کورٹ اجلاس میں زیر التوا مقدمات، مقدمات کے اندراج اور نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام مستقل ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ فل کورٹ اجلاس میں…
اسلام آباد:ملک بھر میں 33 آئی پی پیز کی طرف سے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس کے مطابق آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب وصول کیے، ہیونخ شندوم انرجی نے 113…
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے مابین صلح صفائی کرادی۔ فیصل چودھری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور فیصل چودھری کمرہ عدالت میں کافی دیر گلے مل کے گفتگو کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی، بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کے ذریعے فواد چودھری کو بھی پیغام بھجوایا جس میں کہا کہ فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خریداروں کا رش لگا رہا،، حصص بازار نے دوپہربارہ بجے 91 ہزار کا بیریئرتوڑ دیا،، 1022 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 55 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا،، جیسے ہی مارکیٹ نے 91 ہزار کی حد عبور کی،، منافع کے لئے فروخت کا دباؤ شروع ہو گیا،، دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی،، ایک موقع پر انڈیکس میں 109 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی،، کاروباری سیشن ختم ہونے سے پہلے Bulls نے مارکیٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا اور انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ…
اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے میں ریفائنریز اور آئل فیلڈز محفوظ رہیں جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونا شروع ہو گیا ہے،، خدشہ تھا کہ اسرائیل ایران کی توانائی کے ذرائع پر حملہ کرے گا لیکن انرجی کوریڈور محفوظ رہا،، ٹریڈرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک بیرل خام تیل 6 فیصد سستا ہو گیا،، تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 60 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،، ایک بیرل خام تیل 71 ڈالر 44 سینٹس میں ٹریڈ ہو رہا ہے،، ادھر لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہو گیا،، ایک…
وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے،، وہ ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے،، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اہم وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب پہنچیں گے،،اپنے دورے میں شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے،، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کو وسعت دینے پر بات چیت ہو گی،، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، اسرائیل غزہ جنگ، لبنان پر حملوں سمیت دیگر اہم بین الاقوامی امور پر بھی سعودی ولی عہد سے تبادلہ خیال کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز…
سعودی عرب نے کہا ہے کہ چار ہزار پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جو حج اور عمرے کے ویزے پر آئے لیکن یہاں پیشہ ور بھکاری بن گئے،، چار ہزار پاکستانی بھکاری قیدیوں کے پاسپورٹ سات سال کے لئے بلاک کر دیئے گئے ہیں،، سعودی عرب میں قید 60 فیصد سے زائد شہریوں کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب اور خیبرپختون خوا سے ہے،، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شہریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا اور پاکستان پہنچنے پر ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ یاد رہے کہ…
ایران نے کہا ہے اسرائیل کے حملوں کے بعد جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،، ایران اپنے تمام دستیاب وسائل کو اسرائیل کے خلاف استعمال کرے گا،، ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے اسرائیل کے حملے کو ناکام بنایا ہے جو ایران کی عسکری طاقت کو واضح کرتا ہے،، دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھے،، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہمارے ردعمل کی نوعیت اسرائیل کے حملے کی نوعیت پر منحصر ہے،، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جوابی فضائی حملوں میں ایران کی میزائل سازی…