Author: Editor

اسلام آباد : پاکستان میں دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں 850 سے زائد اکاؤنٹس رپورٹ اور سینکڑوں بلاک کردیے گئے ہیں۔ حکومت نے آن لائن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے مختلف عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کالعدم تنظیموں کے سیکڑوں اکاؤنٹس رپورٹ اور بلاک کر دیے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے انتہا پسندانہ پراپیگنڈا روکنے میں یکساں عزم دکھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیٹو ایجنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے…

Read More

ریاض (راناعظیم سے) سفارت خانہ پاکستان ریاض میں پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان کے سفیر برائے سعودی عرب احمد فاروق نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ تقریب میں سفارت خانہ کے سفارتی افسران، تینوں مسلح افواج کے افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار اور آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے…

Read More

ماسکو — عالمی سطح پر مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ، جو میٹا پلیٹ فارمز کی ملکیت ہے، نے روسی حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شہریوں کے محفوظ اور نجی مواصلات کے حق کو محدود کرنے کے لیے اس کی سروس بلاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ٹیکنالوجی صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ رکھتی ہے اور کسی بھی حکومتی نگرانی کو روکتی ہے — اور یہی وجہ ہے کہ روسی حکام اس پلیٹ فارم کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ روس میں اس وقت…

Read More

اسلام آباد : اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے اپوزیشن کی پیش کردہ ترامیم مسترد کر دیں۔ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 کے تحت مشکوک شخص کو 3 کے بجائے 6 ماہ تک حراست میں رکھا جا سکے گا، قانون کا اطلاق تین سال کیلیے ہوگا اور یہ صرف دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں نافذ العمل ہوگا۔ طلال چوہدری نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل…

Read More

کراچی : پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر اظہارِ خیال کیا ہے۔ صنم ماروی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جس میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی مہمان تھیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے بتایا کہ میوزک کی وجہ سے مجھے سوشل میڈیا پر بہت ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں بھی عام انسانوں کی طرح ہوں، میرا بھی دل چاہتا ہے کہ عبادات کروں لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے۔ گلوکارہ کا کہنا…

Read More

باکو : چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم نے ملاقات کی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے آذربائیجان اور آرمینیا تنازع کے پُر امن حل پر مبارک باد دی، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام…

Read More

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرعی نظام کو ٹیکس نظام کا حصہ بنا دیا گیا ہے، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے معاہدوں کی از سر نو ترتیب کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، آنے والے دنوں میں توانائی کی قیمتوں کے حوالے سے مزید ریلیف کی توقع ہے، توانائی کے شعبے میں بھی نقصانات کم ہوئے ہیں۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری کی جانب سے معرکہ حق، یوم آزادی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد شرح سود میں مزید کمی کی توقع…

Read More

اسلام آباد : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، اس معاملے پر مسلم ممالک کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان،…

Read More

نئی دہلی : نریندر مودی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مقبولیت کا پردہ فاش ہوگیا، مودی کے ایکس اکاؤنٹ کے فالوورز میں آدھے سے زیادہ جعلی نکلے۔ گروک کے مطابق مودی کے 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں، گروک نے 10 کروڑ 90 لاکھ فالوورز میں سے 4 کروڑ 40 لاکھ سے لے کر 6 کروڑ 50 لاکھ فالوونگ اکاؤنٹس کو مشکوک قرار دے دیا۔ درست اعداد و شمار ’ایکس‘ کے اندرونی ڈیٹا کے بغیر دستیاب نہیں، پلیٹ فارمز وقتاً فوقتاً جعلی اکاؤنٹس اور بوٹس کو حذف کرتے رہتے ہیں، 2018 سے 2025…

Read More

اسلام آباد : چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کے اثاثوں کی نیلامی کا کیس سننے سے انکار کر دیا ہے۔ بدھ کے روز سماعت کے دوران تین رکنی بینچ نے کیس پرانے بینچ کو بھجوا دیا۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بینچ سنے۔ دورانِ سماعت بحریہ ٹاون کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آگیا ہے اور وہ تفصیلی فیصلے پر اپنے مؤکل کی جانب سے اضافی معروضات جمع کراونا چاہتے ہیں۔ عدالت نے…

Read More