Author: Editor

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے فرانسیسی صدر کے حالیہ الزامات کو بے بنیاد، متضاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ فرانسیسی صدر کے الزامات دراصل "عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے ایک منصوبہ بند عمل” کا حصہ ہیں۔ ایران نے عالمی امن، سلامتی، اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں صیہونی جارحیت کے خلاف کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ ترجمان نے فرانسیسی صدر کے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق…

Read More

اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے پیر کو صومالیہ کے سفیر ابوبکر داہر عثمان اور اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور (DESA) لی جونہوا سے اہم ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی سفیر عاصم افتخار اور صومالیہ کے سفیر ابوبکر داہر عثمان کے درمیان ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حوالے سے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے 2025-26 کی مدت کے لیے کونسل میں غیر مستقل رکن کے طور پر اپنی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور مشترکہ ترجیحات کو فروغ دینے کے…

Read More

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنی مدت ملازمت کے اختتام پر منگل کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی اہمیت اور مستقبل میں تعاون کے عزائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سفیر بلوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو قابل تعریف قرار دیا۔ انہوں نے سفیر کی کوششوں کو تسلیم کیا جن کی بدولت پاکستان اور امریکہ کے درمیان کئی شعبوں میں تعلقات…

Read More

پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون (COMSTECH) کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری سے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے روانڈا کے طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنے پر COMSTECH کا شکریہ ادا کیا اور ایسے اقدامات کو تعلیمی اور سائنسی تعلقات کو مستحکم کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔ ہریریمانا فاتو نے تجویز…

Read More

پاکستان کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی نے ایک رسمی تقریب میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ تقریب مالدیپ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ مالدیوی حکام نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران صدر معیزو نے ہائی کمشنر لودھی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وائس ایڈمرل لودھی نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مکمل تعاون…

Read More

لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق کرکٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ہمراہ ہیں، لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری فہد سلیم نے ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہرینِ اسپورٹس آرتھو ڈاکٹر آج صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ واضح رہے کہ اوپننگ بیٹر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے…

Read More

اجمیر شریف : بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 813 ویں عرس کے موقع پر مزار پر چادر چڑھائی گئی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے سیکنڈ سیکرٹری طارق مسروف نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر درگاہ کے گدی نشین سید بلال چشتی نے دعا کرائی اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 89 رکنی پاکستانی زائرین کا وفد بھی پیر کی رات دیر گئے واہگہ بارڈر سے سخت سیکیورٹی میں ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے اجمیر شریف پہنچا۔ پاکستانی زائرین نے…

Read More

ممبئی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (پاکستان کے خلاف میچ میں بھی) کے لیے خراب پرفارمنس کے باوجود کپتان روہت شرما ٹیم میں برقرار رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں ویرات کوہلی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ جسپریت بمرا نائب کپتان ہوں گے۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی تین ایک سے ہارنے کا ریویو ضرور ہو گا تاہم ٹیم میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ بھارتی بورڈ آفیشل نے کہا کہ اس وقت فوکس…

Read More

فلوریڈا : امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو کے نام کی تبدیلی اس لیے کریں گے کیونکہ یہ امریکا کا پانی ہے، کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ…

Read More

دبئی : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اماراتی کمپنی کے ذریعے امریکا میں ڈیٹا سینٹرز کے لیے55 کھرب 69 ارب روپے( 20 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس کی سربراہی ارب پتی حسین سجوانی کر رہے ہیں، جو ٹرمپ خاندان کے قریبی کاروباری شراکت دار ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق جب ٹرمپ 2016 میں پہلی بار منتخب ہوئے تھے، داماک گروپ کے سربراہ حسین سجوانی چاہتے تھے کہ دنیا جان لے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر کے آدمی ہیں۔ رئیل اسٹیٹ ارب پتی نے منتخب صدر کے ساتھ کھڑے ہوکر نئے امریکی ڈیٹا سینٹرز…

Read More