Homeجعلی خبروں کا پھیلاؤ قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے،صدر مملکت جعلی خبروں کا پھیلاؤ قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے،صدر مملکت ستمبر 28, 2025byEditor صدر مملکت آصف علی زرداری نے معلومات تک رسائی کو ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق قرار دیا ہے۔ کہا جھوٹی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا موجودہ دور کا بڑا چیلنج ہے۔ صدر مملکت نے معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا ۔ کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاؤ شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جعلی خبروں کا پھیلاؤ قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور درست معلومات کی فراہمی کو جمہوری استحکام کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ کہا معلومات تک بروقت اور درست رسائی شہریوں کو با اختیار بناتی ہے About The Author Editor See author's posts
افغان طالبان اپنے انجام کا حساب رکھیں، پاکستان کو آزمانا مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر ردعمل میں کہا…
ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بیلاروس کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو بیلاروس کے چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل موراویکونکولائیوچ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک…
چین سے اسلام آباد کیلئے براہ راست کارگو سروس کا آغاز اسلام آباد : چین سے اسلام آباد کیلئے براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہوگیا، پہلی پرواز ارومچی سے 25…