Author: Editor

ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر فریقین کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات کے دوران حماس نے اپنی شرائط پیش کردیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی اہم شرائط واضح کر دی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو فلسطینی عوام کی خواہشات اور بنیادی مطالبات کی عکاسی کرے۔ حماس کے سینئر رہنما اور ترجمان فوزی برھوم نے بتایا کہ ہمارے مذاکراتی وفود اس بات کے لیے کام کر رہے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا…

Read More

ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا جب مسلح افراد نے کردستان کے شہر حزب اللہ اسکوائر کے قریب قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ ذرائع کے مطابق دستی بم پھٹنے کے بعد کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم اس سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد جھڑپ ختم ہوگئی۔ ایران میں مختلف علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث…

Read More

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ دفتر خاریہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر 5 سے 7 اکتوبر ملائیشیا کا دورہ کیا،1957 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات باہمی احترام ،مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں پاک ملائیشیا تعلقات 22 مارچ 2019 کو سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے، پاک ملائیشیا قیادت نے 6 اکتوبر کو اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ…

Read More

روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان پرماسکو فارمیٹ مشاورت کے ساتویں اجلاس میں شرکا نے افغانستان اورخطے میں امن کیلئے بیرونی فوجی ڈھانچے کے قیام کوناقابل قبول قراردے دیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان پرماسکو فارمیٹ مشاورت کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اورازبکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق بیلاروس کے وفد نے بطور مہمان اجلاس میں شرکت کی، افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی پہلی باربطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق شرکا نے آزاد، متحد اورپرامن افغانستان کے قیام کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ…

Read More

سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اسلام آباد پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد بھی شامل ہے جو پاکستان میں مختلف ملاقاتیں کرے گا۔ شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کے دورۂ پاکستان کے دوران، سعودی وفد پاکستانی قیادت، سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس اور نجی کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔دونوں ممالک سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے فریم ورک…

Read More

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہائی مل گئی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےرہائی کی  تصدیق کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں اسحٰق ڈار نےسابق سینیٹرکی رہائی کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ مجھےیہ بتاتے ہوئےخوشی ہو رہی ہےکہ سابق سینیٹر مشتاق احمدکو رہاکردیاگیا ہے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےلکھا کہ سینیٹر مشتاق احمد عمان میں پاکستان کے سفارتخانےمیں موجود ہیں، انکی صحت بہتر ہےاوران کا حوصلہ بلندہے،سفارتخانہ انکی خواہشات اورسہولت کےمطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Read More

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے دماغوں کی بھی صفائی کر دی جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، بڑا غصہ آتا ہے ان کو کہ مریم پنجاب کی بات کرتی ہے، میں پنجاب کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں نئےسینی ٹیشن فلیٹ کی نقاب کشائی کر دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں، ستھرا پنجاب پروگرام میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔…

Read More

راولپنڈی:  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔ امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں…

Read More

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک میں سیلاب الرٹ اور موسم کی پیش گوئی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے ’’انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس ایڈاپٹیشن پروجیکٹ‘‘ (آئی ایف آر اے پی) کے تحت شروع کیے گئے اس منصوبے کا باضابطہ نام ’’ماڈرنائزیشن آف ہائیڈرو میٹ سروسز آف پاکستان‘‘ (ایم ایچ ایس پی) ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور پی ایم ڈی کو درست، بروقت اور قابل بھروسا موسمی و ہائیڈرو میٹولوجیکل…

Read More

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ مینز پلیئر آف دی منتھ میں بھارت کے ابھشیک شرما، کلدیپ یادو اور زمبابوے کے برائن بینیٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔ویمنز میں میں بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقہ کی تزمین برِٹس اور پاکستان کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین شامل ہیں۔ پاکستان کی سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی، وہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہیں۔ سدرہ امین نے تین میچوں میں 293 رنز…

Read More