ایرانی فوج نے 560 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا، امریکا نے نقصان کی تصدیق میں اختلاف

تہران / واشنگٹن - ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایرانی فوج نے کہا کہ کویت میں واقع امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔…

پینٹاگون نے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کیا: ایران نے امریکی افواج پر حملے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی

واشنگٹن - پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے قبل کوئی خفیہ اطلاعات موجود نہیں تھیں جو یہ ظاہر کرتیں کہ ایران پہلے امریکی افواج پر حملہ کرنے والا تھا۔ امریکہ اور اسرائیل نے ہفتے کے روز ایران پر…

ایران کے ڈرون و میزائل حملے جاری، اسرائیل اور خلیجی ممالک میں خوف و ہراس

تہران - ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی اور متعدد گاڑیاں اور املاک شدید نقصان کا شکار ہوئیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور اسرائیلی…

عرب ممالک پر حملہ نہیں کیا، مگر امریکی اڈے استعمال ہوئے تو جواب دیں گے: علی لاریجانی

تہران - ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے کسی عرب ملک کو نشانہ نہیں بنایا، تاہم اگر عرب سرزمین پر موجود امریکی اڈے ایران کے خلاف استعمال ہوئے تو تہران بھرپور جواب دے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم…

اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف جارحانہ مہم شروع کر دی، لبنان میں 31 شہید

بیروت - اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف باقاعدہ فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک اجلاس میں کہا کہ حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق…

یو اے ای نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردئیے، سفیر سمیت عملہ واپس

ابوظبی - ایرانی میزائل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے اور سفیر سمیت سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ملکی خودمختاری اور قومی…

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پی سی بی کا قومی کرکٹرز پر فی کس 50 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور — ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے فی کس 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی۔ ابتدائی میچ میں…

تہران پر نئے اسرائیلی حملے، گاندھی اسپتال نشانہ؛ شہری سڑکوں پر، “اللّٰہ اکبر” کے نعرے

تہران - ایرانی دارالحکومت تہران پر اتوار کی رات اور پیر کی صبح نئے اسرائیلی حملے کیے گئے جن کے بعد شہری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر جمع ہو کر “اللّٰہ اکبر” کے نعرے لگاتے رہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی تہران میں واقع…

پاکستانی باکسرعثمان وزیر کا شاندار کارنامہ، بھارتی باکسر بلجیت سنگھ کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ

اسلام آباد - پاکستان کے مایہ ناز اور ناقابلِ شکست باکسر عثمان وزیر نے بین الاقوامی رنگ میں ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے بھارتی باکسر بلجیت سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ جارحانہ انداز میں کھیلے گئے اس مقابلے میں عثمان…

برطانیہ نے امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی، اقدام دفاعی ہے: کیئر اسٹارمر

لندن - برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانیہ کے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے باضابطہ طور پر اڈوں کے استعمال کی…