وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت تجارت کا اہم اجلاس،، پاکستانی برآمدات بڑھانے کےلئے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کی ہدایت،،
وزیراعظم نے ملائشیا کو پاکستانی چاول کی برآمدات مزید بڑھانے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت دی،، وزیراعظم نے کہا ملائشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستان کے حالیہ دورے میں پاکستان سے چاول کی برآمدات بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا،،
بلوچستان کے سرحدی اضلاع کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا،، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان میں موجود خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کیا جائے اور ان میں ہوٹل، ہسپتال، بزنس سکول اور دیگر سروسز فراہم کی جائیں،
وزیراعظم کی گندم، کپاس، کماد، چاول، خوردنی تیل اور دیگر بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے ماہرین کی آراء پر مبنی سفارشات پیش کرے گی اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
اجلاس کو بتایا گیا کہ روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے تحت زرعی اجناس کی تجارت کے لیے دو مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں،
وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ تاجک حکومت نے پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے،
اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل اور متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے