پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست ، سیریز میں کامیاب

انڈر 19 تین ملکی سیریز کا فائنل کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں کھیلا جائے گا

بلاوائیو: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دے دیا۔

زمبابوے نے 134 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آخری لمحات میں میچ قومی ٹیم کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ ٹیل اینڈرز نے آخری اوور میں 12 رنز بناڈالے۔

زمبابوے کی جانب سے برین بینیٹ نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ سکندر رضا 19 رنز، تادیوناشے مرومانی نے 15 اور ڈائن مائرز نے 13 رنز بنائے۔ آخری لمحات میں ٹینوٹینڈا ماپوسا نے 12 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی۔

قومی ٹیم کی جانب سے عباس آفریدی نے 3، جہانداد خان نے 2، سلمان علی آغا اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے پہلے قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔  زمبابوے کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے آگے قومی بیٹرز بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے 32، طیب طاہر 21 اور عرفات منہاس 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کے بلیسنگ مزربانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر، قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے