19کروڑ پاؤنڈ کیس کا محفوظ فیصلہ 23 دسمبر کو سنایا جائے گا

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 19 کروڑ پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔۔۔ یہ فیصلہ اب 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔۔۔

جج ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے حتمی دلائل مکمل کرلیے جبکہ پراسیکیوشن ٹیم نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔

عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 23 دسمبر کو فیصلہ سنائیں گے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے