پی ٹی آئی سےمذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروط:رانا ثناءاللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف سے جب بھی اور جو بھی مذاکرات کرے گی وہ نوازشریف کی اجازت سے مشروط ہوں گے۔۔۔تحریک انصاف سے جو بات ہو گی وہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھ کر کی جائے گی۔۔۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسپیکرکے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، مذاکرات کا آغاز اتوار تک ہوسکتا ہے، حکومت پی ٹی آئی سے جو بات کرے گی وہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھ کر کرے گی۔

 اگر پی ٹی آئی کو سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی جلدی ہے تویہ اپنا شوق پورا کرلیں، وزیراعظم نے واضح طورپر ایوان میں کہا تھا کہ وہ ہر معاملے پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اتوار تک تو ان کے مطالبات کے حوالے سے کچھ نہیں ہوسکتا، سول نافرمانی کی تحریک سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک ناکام ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خود کو اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے، اوور سیز پاکستانی حکومت کو نہیں اپنے پیاروں کو پیسے بھیجتے ہیں، پی ٹی آئی معاملات کو سمجھنے سے عاری ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی پیش کش نہیں کی گئی تھی، سیاسی معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حل کیا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے