وفاقی پولیس میں صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے تاریخی قدم۔۔ اسلام آباد کے جنرل تھانے میں پہلی خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کر دی گئی۔۔۔
مردوں کے تھانے میں تاریخ میں پہلی بار خاتون سب انسپکٹر ایس ایچ او تعینات۔۔۔۔مصباح شہباز کو تھانہ پھلگران میں ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔۔ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔۔
جواد طارق نے کہا فیصلہ وفاقی پولیس میں صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا ۔۔اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید تھانوں میں خواتین افسران کو موقع دیا جائے گا۔۔
انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس صنفی بنیادوں کی بجائے میرٹ پر تعیناتیاں کرنے میں یقین رکھتی ہے۔۔