Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان

اگست 7, 2025

پانچ سالہ نجکاری منصوبہ قومی اسمبلی میں پیش،پی آئی اے،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اولین ترجیح

اگست 7, 2025

غزہ پر مکمل قبضے کے خلاف اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، متبادل حل کا مطالبہ

اگست 7, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان
  • پانچ سالہ نجکاری منصوبہ قومی اسمبلی میں پیش،پی آئی اے،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اولین ترجیح
  • غزہ پر مکمل قبضے کے خلاف اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، متبادل حل کا مطالبہ
  • پاک فوج کی بہادری ناقابلِ شکست ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • جولائی میں 2ارب 70کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹس پر وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
  • خیبرپختونخوا کے27 اضلاع کی135 بلدیاتی نشستیں خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
  • ٹرمپ نے ابراہام معاہدے کے ذریعے مشرق وسطیٰ کے اتحاد کا مطالبہ کر دیا
  • ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 46 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»غزہ کی صورتحال ناقابل تصور انسانی المیہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان

غزہ کی صورتحال ناقابل تصور انسانی المیہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف

EditorBy Editorدسمبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کی صورتحال کو بہت بڑا اور ناقابل تصور انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو غزہ کے بے گناہ لوگوں کی آواز کو سننا چاہئے، پاکستان جنگ بندی کے حصول کے لئے بین الاقوامی ثالثی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈی-ایٹ سمٹ کے موقع پر فلسطین اور لبنان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر غزہ اور لبنان میں جاری معصوم لوگوں کے قتل عام اور بربریت پر غور کیلئے خصوصی اجلاس بلانے کے اس بروقت اقدام پر صدر عبدالفتاح السیسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے بے دریغ مظالم غزہ میں تباہی مچانے کے بعد اب مغربی کنارے تک پھیل چکے ہیں ، اسرائیلی مظالم سے ایسی آگ بھڑک رہی ہے جو ایران، عراق، یمن اور اس سے باہر پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حالیہ تاریخ کے تاریک ترین بابوں میں سے ایک ہے ، یہ ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہے جس کا تصور بھی انتہائی خوفناک ہے ۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان کے عوام کو دانستہ اور غیر انسانی طور پر نشانہ بنانے کے ساتھ وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک لاتعداد قتل عام ہوا جو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کی ہدایات کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔۔۔۔

وزیراعظم نے کہا کہ بے گناہوں کے خون میں رنگے ان صفحات کی تاریخ گواہی دے گی، نہ تو ایسے گھناؤنے جرائم کے ارتکاب کرنے والوں کو معاف کرے گی اور نہ ہی ان گھناؤنے مظالم کے سامنے خاموشی اختیار کرنے والوں کو بخشے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مسلسل سخت الفاظ میں اسرائیل کی غزہ، مغربی کنارے، لبنان اور شام کے خلاف جارحیت کی مذمت کی ہے ، اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین کے خلاف کارروائی بھی اتنی ہی قابل مذمت ہے ، اسے روکنا ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم سے متاثر لاکھوں بے بس فلسطینیوں کے لیے ایک لائف لائن ہے ۔پاکستان نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی کلید کے طور پر ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا دو ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو ۔ پاکستان جنگ بندی کے حصول کے لئے بین الاقوامی ثالثی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے ، اس ضمن میں قطر اور مصر کے کردار کو سراہتے ہیں ،

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشیدگی کا فوری خاتمہ چاہتا ہے، ہمیں غزہ، مغربی کنارے، لبنان اور دیگر جنگ زدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے مناسب فنڈز کی فراہمی پر غور کرنا چاہئے جو اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے مصر اور اردن کے راستے فلسطین کے لئے امدادی سامان روانہ کیا ہے ، اس امدادی کام کو جاری رکھا جانا چاہئے تاکہ سردیوں کے ان سخت مہینوں میں جنگ کے لاکھوں متاثرین بشمول کمزور خواتین اور بچوں کی بقا ء کو یقینی بنایا جا سکے

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو غزہ کے بے گناہ لوگوں کی آواز کو سننا چاہئے جو کہ کسی بھی اعداد و شمار یا رپورٹس سے زیادہ بلند آہنگ ہیں، ہم اپنی اجتماعی طاقت کو مجتمع کرنے اور اسے اس طویل تاریخی تباہی کے خاتمے ، اسرائیل کے وحشیانہ فوجی اور سیاسی تسلط سے آزاد کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں یتیموں، بیوائوں اور معصوم بچوں کی آوازوں کو سننا چاہئے اور عملی اقدام اٹھانا چاہئےجو اپنے روزگار اور املاک سمیت سب کچھ قربان کر چکے ہیں اور ساری زندگی اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہو سکتے ۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان

اگست 7, 2025

پانچ سالہ نجکاری منصوبہ قومی اسمبلی میں پیش،پی آئی اے،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اولین ترجیح

اگست 7, 2025

پاک فوج کی بہادری ناقابلِ شکست ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اگست 7, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان

اگست 7, 20251

پانچ سالہ نجکاری منصوبہ قومی اسمبلی میں پیش،پی آئی اے،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اولین ترجیح

اگست 7, 20252

غزہ پر مکمل قبضے کے خلاف اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، متبادل حل کا مطالبہ

اگست 7, 20251

پاک فوج کی بہادری ناقابلِ شکست ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اگست 7, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025748

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024513

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025459

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025386
Don't Miss
پاکستان

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان

By Editorاگست 7, 20251

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا۔۔ نیول چیف نے…

پانچ سالہ نجکاری منصوبہ قومی اسمبلی میں پیش،پی آئی اے،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اولین ترجیح

اگست 7, 2025

غزہ پر مکمل قبضے کے خلاف اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، متبادل حل کا مطالبہ

اگست 7, 2025

پاک فوج کی بہادری ناقابلِ شکست ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اگست 7, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان

اگست 7, 2025

پانچ سالہ نجکاری منصوبہ قومی اسمبلی میں پیش،پی آئی اے،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اولین ترجیح

اگست 7, 2025

غزہ پر مکمل قبضے کے خلاف اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، متبادل حل کا مطالبہ

اگست 7, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024513

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025459

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.