جنوبی افریقا سے فتح ، ایک اور اعزاز پاکستانی ٹیم کے نام

پارل : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز  اپنے نام کی ہے۔

پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان نے 2013، 2021 اور 2024 میں جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ میں مجموعی طور پر سات دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلی ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان جنوبی افریقہ میں تین یا زیادہ مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی دوسری ٹیم ہے۔

آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتی ہیں، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں 10 سیریز کھیلیں جس میں سے وہ 1997، 2002 اور 2011 میں کامیاب رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے