اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں غزہ میں مبینہ اسرائیلی جرائم کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، خاص طور پر فلسطینیوں کے خلاف مبینہ نسل کشی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ قرارداد کو 137 ووٹوں کی حمایت حاصل ہوئی، جس سے یہ بھاری اکثریت سے منظور ہوئی جبکہ قرارداد کی مخالفت میں امریکہ اور اسرائیل سمیت 10 ممالک نے ووٹ دیا اور 22 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔
قرارداد میں فلسطینیوں کے شہری حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا۔عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد اور غیرجانبدار کمیٹی کے قیام کی ضرورت کو اجاگر کیا۔