ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ 2 ملزم اڈیالہ جیل منتقل

0

راولپنڈی:سانحہ 9 مئی میں ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان راجہ محمد احسان اور عمر فاروق کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں مجرموں کو ملٹری کورٹ سے 10 10 سال سزا سنائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملڑی کورٹ سے سزائیں پانے والے دیگر مجرموں کو مقامی اضلاع کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.