5ماہ میں حکومت کو 2 ارب 66 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل ہوئی

0

رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران حکومت 2 ارب 66 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔۔۔ اقتصادی امور ڈویژن کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایک ارب 2 کروڑ ڈالرز ملاکر فنانسگ کا مجوعی حجم 3 ارب 68کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرجائےگا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں نومبر کے دوران 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنانسنگ ہوئی، جولائی تا نومبر 2 ارب 57 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے 5 ماہ میں 9 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 تک سعودی عرب کا 5 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ نہیں ملا، اسی طرح چین سے 4 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ بھی موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کا کا تخمینہ لگا رکھا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.