چین نےدنیا کی تیز ترین ہائی سپیڈ ٹرین CR450 کا افتتاح کر دیا

0

چین نے اپنی تازہ ترین تیز رفتار ٹرین CR450 EMU (الیکٹرک ملٹیپل یونٹ) کا شاندار افتتاح کر دیا ہے، جسے 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آپریشنل رفتار کے ساتھ دنیا کی سب سے تیز ہائی سپیڈ ٹرین کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔موجودہ CR400 Fuxing ٹرین سے زیادہ تیز، جو 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔جبکہ ٹرین کی جانچ کے دوران 450 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی گئی۔

CR450 ٹرین کے سفر کے اوقات کو کم کرکے مسافروں کے لیے ایک نئی سطح کی سہولت فراہم کرے گی۔چائنا ریلوے نے اس ٹرین کو تیز رفتار ریل ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا، جو چین کی عالمی قیادت کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

CR450 پروجیکٹ چین کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے، جو تکنیکی جدت اور خود انحصاری کے ذریعے عالمی ریل انڈسٹری میں اپنی قیادت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.