جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ میں جاںبحق افراد کی تعداد 179 ہوگئی

جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں لینڈنگ کے دوران ایک تباہ کن فضائی حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے، جسے ملک کی تاریخ کے مہلک ترین حادثات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

طیارہ جیجو ایئر فلائٹ C22167، جو بنکاک، تھائی لینڈ سے موان جا رہی تھی۔اس میں عملے کے چھ اراکین سمیت 181 مسافر سوار تھے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ عملے کے 2 افراد کو زندہ نکالا گیا دونوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا اور حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی۔یہ حادثہ 1990 کی دہائی کے بعد جنوبی کوریا کا سب سے مہلک فضائی حادثہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے