پاک بحریہ نے 10لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کر لی

پاک بحریہ کا سمندر میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن۔ منشیات کی بڑی کھیپ ضبط۔۔۔انسدادِ منشیات آپریشن شمالی بحیرہ عرب میں کیا گیا۔۔۔

نیول فضائی اثاثوں کی مدد سے پی این ایس معاون نے مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کرکے منشیات قبضے میں لے لیں؛ جو کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں

ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 10 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔۔ منشیات کی یہ کھیپ سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی

پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے