پی ٹی آئی حکومت مذاکرات:عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی،جیوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

0

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ان کیمرہ مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہوا۔۔۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے دفتر میں بات چیت ہوئی۔۔۔

پی ٹی آئی نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا پہلا مطالبہ حکومت کو پیش کر دیا۔۔۔ دوسرے مطالبے میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کو کہا گیا ہے۔۔

پی ٹی آئی نے حکومت کو سیاسی قیدیوں پر مزید کیسز قائم نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔جو کیسز موجود ہیں ان پر عدالتی فیصلوں کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہے۔۔ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں پر مزید نئے کیسز قائم نہ کرنے کا مطالبہ بھی حکومت کو پیش کیا گیا۔۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس نے شرکت کی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی مذاکراتی ٹیم میں شریک تھے

حکومت کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا تناء اللہ، عرفان صدیقی، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف شریک ہوئے۔۔

اعجاز الحق، خالد مگسی، ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی شرکت کی۔۔

علی امین گنڈاپور کی میڈیا سے بات چیت

مذاکرات میں شامل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں، کھل کر بات کریں گے۔۔۔ مطالبات مانے گئے تو معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں گے۔۔۔ملک میں جمہوریت ہو گی تو معیشت بھی بہتر ہو گی۔۔۔ملکی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے

انہوں نے کہا بیرونی سرمایہ کار سیاسی استحکام کو مد نظر رکھ کر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔۔۔ضلع کرم میں معاملات مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی۔۔۔ کرم کے حالات 50 سال پرانے ہیں۔۔ کرم کے معاملے پر وفاق اور ہمارے سیکیورٹی اداروں نے اچھا کام کیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.