سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 7 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔۔ سپریم کورٹ نے آئینی بینچ کی 6 سے 10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کردی۔۔
7 رکنی آئینی بینچ اگلے ہفتے سماعت کرے گا۔۔ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے
7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔۔جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن آئینی بینچ کا حصہ ہیں
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ملٹری کورٹس کیس کی سماعت 7جنوری کو کرے گا
