لکی مروت:دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ۔۔۔۔ خیرو خیل یکہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔۔۔

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تعینات تھے اور موٹرسائیکل پر مختلف تھانوں سے ڈاک لینے جا رہے تھے۔۔۔
شہید حکمت اللہ تھانہ پیزو اور شہید خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھا۔۔
شہید دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے