مظفر آباد : آزاد کشمیر کے نوجوان زندگی کے باقی شعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کھیل کے میدان ہو تو سر فہرست کرکٹ کا ہی ذکر بنتا ہے۔ دور حاضر میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مختلف کرکٹرز پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
دور حاضر کے کرکٹرز میں زمان خان،سفیان مقیم،سلمان ارشاد شامل ہیں جبکہ ماضی میں حسن رضا اور ہارون رشید ڈار پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ فریال لون پاکستان کی چک بال ٹیم میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ فٹبال میں مائیکل مسیح کا نام سر فہرست آتا ہے جو کہ پاکستان کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔