عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔۔۔۔ لندن کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہو گئی۔۔۔ اس وقت ایک اونس سونا 2662 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
پاکستان میں ایک سونا 1400 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔۔۔ رواں ہفتے کے دو روز میں سونے کی قیمت میں 2900 روپے کمی آئی ہے۔۔۔۔
خام تیل کی قیمت بھی 42 سینٹس گِر گئی۔۔۔ ایک بیرل تیل 80 ڈالر 60 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے۔۔۔۔
پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید سستا ہو گیا۔۔۔۔ انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 72 پیسے کا ہو گیا۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں قیمت 4 اضافے کے بعد 280 روپے 52 پیسے پر آ گئی۔۔۔