شرح سود میں کمی اور سستے بینک قرضوں کے مثبت اثرات۔۔۔۔پاکستان کی آٹو انڈسٹری کی کاروباری سرگرمیاں بحال۔۔۔ چھ ماہ میں گاڑیوں کی ڈیمانڈ میں 54 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔۔۔۔ جولائی سے دسمبر کے دوران 60 ہزار سے زائد کاروں کی فروخت۔۔۔ ایک سال پہلے سیلز کا حجم 39 ہزار تھا۔۔۔۔
پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کے اعداد و شمار جاری کر دیئے
ملک میں 1000 سی سی گاڑیوں کی طلب مسلسل کم ہو رہی ہے۔۔۔۔ چھ ماہ میں صرف 2300 گاڑیاں فروخت ہو سکیں۔۔۔۔ 800 اور 1300 سے زائد سی سی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔ نومبر میں الیکٹرک کاروں کی اسمبلنگ کا کام شروع ہوا۔۔۔ دو ماہ میں 110 کاریں تیار اور 104 فروخت ہوئیں۔۔۔۔۔
حکومت کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے باعث فارم ٹریکٹرز کی فروخت میں 170 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔چھ ماہ میں ڈیڑھ ہزار ٹریکٹرز فروخت ہوئے۔۔۔
عوامی سواری موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ 29 فیصد بڑھ گئی۔۔۔ جولائی سے دسمبر تک 7 لاکھ موٹر سائیکلیں اور رکشے فروخت ہوئے۔۔۔ ایک سال پہلے فروخت کا حجم پانچ لاکھ 41 ہزار یونٹس تھا۔۔۔