سیکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن ، 5 خوارج جہنم واصل۔۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج میں سرغنہ عابد اللہ عرف تراب بھی شامل ہے، ایک خارجی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
ہلاک خوارج سے اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا ۔۔۔ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ خارجی کی موجودگی کے پیش نظر علاقہ کا سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔۔۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔۔۔