روس نے یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے میں ایک اور گاؤں پر قبضے کا دعویٰ کردیا

0

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین کے مشرقی ڈونیٹسک علاقے میں ووکوو نامی گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ گاؤں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر پوکروسک سے تقریباً 10 کلومیٹر (6.2 میل) جنوب مغرب میں واقع ہے، جو یوکرینی افواج کے لیے ایک اہم لاجسٹک مرکز ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہناہے کہ روس نے ووکوو گاؤں پر قبضہ کیا ہے جو حالیہ مہینوں میں ماسکو کے لیے ایک اسٹریٹجک ہدف رہا ہے۔پوکروسک روسی سرحد کے قریب واقع ایک اہم شہر ہے۔جو کہ خطے میں یوکرینی افواج کی رسد اور لاجسٹک کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ڈونیٹسک حالیہ ہفتوں میں شدید ترین جنگی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔روسی افواج یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں مزید گہرائی تک پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں۔

یوکرینی حکام نے روس کے تازہ ترین دعوے پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔تنازعہ کی موجودہ صورتحال میں آزادانہ طور پر ان دعوؤں کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.