اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو جبری گمشدہ افراد انکوائری کمیشن کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کو آگاہ کر دیا۔ انہوں نے آئینی بینچ کو بتایا کہ قانون سازی کے لیے کابینہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔