26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کا معاملہ۔۔۔۔
سپریم کورٹ 27 جنوری بروز پیر کو سماعت کرے گی۔۔۔ سماعت کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمرہ عدالت نمبر دو میں جگہ کم ہونے کے باعث صرف مقدمہ کے فریقین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔۔۔کیس کی سماعت کے روز عدالت داخلے کیلئے خصوصی پاسز کا اجرا کیا جائے گا۔۔۔
کمرہ عدالت میں سپریم کورٹ کے بیٹ رپورٹرز اور روزانہ آنے والے وکلا کو جانے دیا جائے گا۔۔۔دیگر وکلا اور صحافیوں کو کمرہ عدالت نمبر 6 اور 7 میں آڈیو لنک کی سہولت میسر ہوگی۔۔۔ سپریم کورٹ داخلے کے وقت بیگز اور پرسز کی تلاشی لی جائے گی۔۔۔