پاک فوج کے تعاون سے دور افتادہ علاقوں میں سڑک کی بحالی کا کام جاری

نیلم : پاک فوج کے تعاون سے نیلم کے دور افتادہ علاقوں میں سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ جنواٸی-تاوبٹ روڈ کی بحالی کا کام دشوار گزار حالات اور موسم کی سختیوں کے باوجود ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مزید چار کلومیٹر سڑک کو کلیئر کر دیا گیا اور باقی ماندہ راستے کی بحالی کا کام مسلسل جاری رہے گا۔

پاک فوج اس آپریشن اور سڑک کی بحالی کے عمل میں بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے ۔علاقے کے عوام نے پاک فوج کی انتھک محنت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے