الخدمت فاؤنڈیشن کے بچوں کا ایک دن ایف سی کے جوانوں اور افسران کے ساتھ

0

دیر: الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس میں فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں اور افسروں ساتھ ایک دن گزارا۔

بچوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول رکھے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔اس موقع پر ایف سی کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مہمان بچوں کو سلامی پیش کی۔

بچوں کے لیے ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ایف سی نارتھ کے زیراستعمال ہتھیاروں اور تکنیکی الات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بچوں نے ہتھیاروں اور تکنیکی آلات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

دورہ کے اہتمام کرنے پر بچوں نے فرنٹیئر کور نارتھ اور دیر سکاؤٹس کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے دوروں کا اہتمام جاری رکھا جائے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.