پاکستان نے سمندری واقعے سے بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا اعلان کر دیا

0

پاکستان کی وزارت خارجہ (MOFA) نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ سمندری واقعے سے بچ جانے والے 22 پاکستانی شہریوں کو مراکش کی دخلا بندرگاہ سے وطن واپس لایا جائے گا۔ یہ فیصلہ مراکش کے حکام کے ساتھ تفصیلی تحقیقات اور قریبی تعاون کے بعد کیا گیا۔رباط میں پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔دکھلا میں ایک خصوصی قونصلر ٹیم نے متاثرہ افراد کی شناخت اور واپسی کے انتظامات میں کلیدی کردار ادا کیا.وزارت خارجہ کا کرائسز منیجمنٹ یونٹ اس عمل کی نگرانی کر رہا ہے، مدد فراہم کر رہا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزارت خارجہ موریطانیہ سے 11 پاکستانیوں کی واپسی میں بھی معاونت کر رہی ہے، جو رضاکارانہ طور پر وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ ان کی واپسی کا عمل ایک الگ کیس کے طور پر نمٹایا جائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.