وادی تیرہ میں پاک فوج کی طرف سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

خیبر: پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبرپختونخوا کی قبائلی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر کی وادئ تیراہ میں تیراہ ملیشیا نے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپ میں 2300 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ان مریضوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

دو روزہ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے مریضوں کا مفت میڈیکل چیک اپ، لیباریٹری ٹیسٹ اور ای سی جی کیا۔ جبکہ کئ مریضوں کو قریبی ہسپتالوں میں مزید علاج کے لئے بھجوا دیا۔

اس موقع پر بچوں میں مفت سٹیشنری بھی تقسیم کی گئ تاکہ مستحق بچے بآسانی تعلیم حاصل کر سکیں۔ علاقہ کی عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے انہیں علاج کے لئے دوسرے علاقوں کی جانب نہیں جانا پڑتا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.