اسٹاک مارکیٹ میں چار روز سےجاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا،1345پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج Bull’s Day تھا۔۔۔ خریداروں کی مارکیٹ میں واپسی کے باعث Bears کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔۔۔۔۔ مارکیٹ چند ہی لمحوں کے لئے ریڈ زون میں گئی۔۔۔ کاروبار مجموعی طور پر گرین زون میں رہا۔۔

شیئرز مارکیٹ میں مسلسل چار روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔۔۔حصص بازار میں 1345 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا ۔۔۔۔ سرمایہ کار 161 ارب روپے منافع کمانے میں کامیاب ہوئے۔۔۔۔

مارکیٹ میں 54 کروڑ 50 لاکھ حصص کے سودے 20 ارب 74 کروڑ روپے میں طے پائے ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 948 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے