ویمنز ایشیا کپ: چماری اتھاپاتھھو کی ٹی20 رینکنگ میں کیریئر کی بہترین ریٹنگ

ویمنز ایشیا کپ کے آغاز کے ساتھ ہی آئی سی سی ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ میں نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ سری لنکا کی کپتان چماری اتھاپاتھھو نے تینوں شعبوں میں کیریئر کی بہترین ریٹنگ حاصل کرلی۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف سری لنکا نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اتھاپاتھھو نے 25 گیندوں پر ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔ انہوں نے تین اوورز میں 10 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

اس کارکردگی کے بعد وہ بیٹنگ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں وہ تین درجے ترقی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں وہ بدستور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اتھاپاتھھو نے بیٹنگ میں 734 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔بولنگ میں ان کے ریٹنگ پوائنٹس 552 ہیں۔ آل راؤنڈرز کیٹیگری میں ان کے 405 پوائنٹس ہیں۔ یہ تینوں شعبوں میں ان کی کیریئر کی بہترین ریٹنگ ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے