وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز سے ملاقات۔۔۔
وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی ترقی میں عالمی بینک کی امداد کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔
وزیر خزانہ نے عالمی بینک کا پاکستان کے ساتھ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک 35-2026 پر شکریہ ادا کیا۔۔۔
عالمی بینک دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے دس سال کے پروگرام کے تحت ترقیاتی ترجیحات کیلئے 20 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔۔۔۔وزیر خزانہ نے وفد کو معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔۔۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت خود کاروبار کی بجائے نجی شعبے کو فروغ دے رہی ہے۔۔
عالمی بینک کے وفد نے حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔۔۔